دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 324
324 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اصل میں نورالغات میں ” اتمام حجت“ کا مطلب یہ لکھا ہے: ”حجت کا پورا کرنا، کسی امر میں آخری مرتبہ سمجھانے اور معاملہ طے ہونے کی کوشش کرنے کی جگہ“ اس لغت کے الفاظ میں جو غلطی ہے وہ تو ظاہر ہے لیکن ایک بار پھر اٹارنی جنرل صاحب اس لغت کا حوالہ دیتے ہوئے بھی صحیح اور معین الفاظ نہیں پڑھ رہے تھے۔اردو لغات میں سب سے زیادہ تفصیلی لغت اردو لغت “ شائع کردہ ترقی اردو بورڈ میں اتمام حجت کا مطلب یہ لکھا ہے۔" سمجھانے کی آخری کوشش، آخری دلیل، فیصلہ کن بات۔" وو اٹارنی جنرل صاحب عجیب مخمصے میں پھنس گئے تھے۔جس لغت کو وہ دلیل کے طور پر پیش کر رہے تھے نہ صرف اس کا بیان کردہ مطلب غلط تھا بلکہ اس بیچاری لغت کی تو اردو بھی ٹھیک نہیں تھی۔حضور نے اس بات کی نشاندہی فرمائی کہ اس کی تو اردو بھی ٹھیک نہیں یہ معیاری لغت کہاں سے ہو گئی۔اس کے جواب میں اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا کہ آپ کوئی معیاری ڈکشنری لے آئیں اس میں دیکھ لیں گے۔اس کے بعد انہوں نے اس کے معنی کے متعلق اپنی تحقیق بیان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور ان کے بے ربط جملوں کا مطلب یہ نکلتا تھا کہ وہ خود بھی اس اصطلاح کے معنی کے بارے میں واضح نہیں ہیں۔اس کے جواب میں حضور نے فرمایا اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا This is rediculous اٹارنی جنرل صاحب تو اٹارنی جنرل اسمبلی میں موجود مولوی حضرات کی علمی حالت بھی ایسی تھی کہ جب وقفہ ہوا اور جماعت کا وفد ہال سے چلا گیا تو مولوی غلام رسول ہزاروی صاحب سپیکر صاحب سے فخریہ انداز میں کہنے لگے: وو ” میں آج کے مباحثے کے بارے میں عرض کرتا ہوں آج مرزا صاحب بری طرح پھنسے ہیں۔اس لئے اتمام 66 حجت جس کے معنی وہ کر رہے ہیں جس کو دنیا بالکل تسلیم نہیں کر سکتی۔۔۔