دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 219 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 219

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 219 کرنے والے ادارے دارے مفسدین کی اعانت کر رہے تھے اور احمدیوں کو ہی گرفتار کر رہے تھے۔کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ ان مظالم کو روکے یا کم از کم ان کے خلاف آواز ہی اُٹھائے۔ذکر دلچسپی کا باعث ہو گا کہ جب اٹارنی جنرل صاحب نے علماء کے یہ فتاویٰ سنے جن میں نہ صرف ایک دوسرے کو مرتد اور کافر ٹھہرایا گیا تھا بلکہ اس امر کی بھی سختی سے وضاحت کی گئی تھی کہ ان لوگوں سے سلام کرنا بھی ممنوع ہے اور اگر آدمی ان کے کفر پر شک بھی کرے تو خود کافر ہو جاتا ہے، تو معلوم ہوتا ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب کی قوتِ استدلال رخصت ہو گئی کیونکہ ان علماء کے دفاع میں انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ کسی ایک نے فتوے دیئے الیکشن کے زور میں۔یا کسی ایک نے 66 Who take it seriously"- اس غیر مربوط وضاحت سے یہ لگتا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ یہ فتوے صرف الیکشن کے دوران دیئے گئے تھے۔حالانکہ اس قسم کے فتاویٰ کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہو جاتا ہے جب ابھی الیکشنوں کا نام و نشان بھی نہیں تھا اور الیکشن کے دنوں میں ہر قسم کے انٹ سنٹ فتاویٰ دینے کی کھلی آزادی تو نہیں ہو جاتی۔اس لایعنی جواب کو سن کر حضور نے انہیں یاد دلایا:۔وو یہ فتاوی رشیدیہ الیکشن سے کہیں پہلے کے ہیں“ اس پر شاید اٹارنی جنرل صاحب کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے کہا " نہیں میں بات کرتا ہوں ،مثال کے طور پر “ 66