دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 193 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 193

193 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری وَقَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا ( الحجرات : 15) یعنی اعراب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے کہو کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ کہو کہ ہم اسلام لے آئے ہیں یا ہم نے اطاعت کر لی ہے۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے سوال کیا کہ کیا احمدیوں میں بھی اس قسم کے مسلمان ہیں؟ اس پر حضور نے جواب دیا کہ احمدیوں میں بھی ایک ایسا گروہ ہے جو کہ مخلص ہے اور دوسرا گروہ بھی ہے۔اس پر پھر اٹارنی جنرل صاحب نے سوال کیا کہ پھر وہ بھی کافر ہوئے اس حد تک۔اس پر حضور نے جواب دیا ”اس حد تک بھی کافر “۔وہ اس کے بعد اٹارنی جنرل صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنی طرف سے نیک نیتی سے انکار کرتا ہے تو اس کی کیا حیثیت ہے ؟ اس پر حضور نے فرمایا ”ہاں وہ گنہگار ہے۔“ اٹارنی جنرل صاحب نے پھر سوال کیا کہ وہ شخص کس Category میں کافر ہے؟ اس پر حضور نے فرمایا ”جس طرح نماز نہ پڑھنے والا۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے کہا ”بس اتنا ہی؟ یہ مسلمان رہتا ہے؟“ اس پر حضور نے پھر فرمایا کہ مسلمان رہتا ہے۔اس واسطے میں نے اس کی وضاحت کی ہے۔“