دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 559 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 559

559 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری بھلا کیوں بقائے دوام کو نہ ہو ناز ان کے وجود پر وہ جنہوں نے جاں سے عزیز شے بھی ترے حبیب یہ وار دی وہی ٹھہرے موردِ کفر بھی جنہیں دین جاں سے عزیز تھا وہی خار بن کر کھٹک رہے ہیں جنہوں نے فصل بہار دی میرے زخم جس میں نہاں رہے مرا درد جس میں چھپا رہا میرے چارہ گر تیرا شکر یہ وہ قبا بھی تو نے اتار دی حضور نے 26 دسمبر 1975ء کو جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس سے اپنا روح پرور خطاب شروع جب فرمایا تو آپ نے آنحضرت صلی لی ایم کی مختلف دعائیں پڑھیں اور یہ ارشاد فرمایا کہ دوست آمین کہتے ہوئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو ہمارے حق میں بھی جو آپ کی امت میں سے ہیں قبول کرے۔چنانچہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " یہ دعائیں پڑھتے گئے اور جلسہ سالانہ کے حاضرین جو کہ تعداد میں لاکھ سے زائد تھے آمین کہتے رہے۔ان مبارک دعاؤں میں سے جو آخری دعا حضور نے اس جلسہ سالانہ کے موقع پر پڑھی اس کا آخری حصہ یہ تھا: --- وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي وَأَرِنِي فِيْهِ ثَأَرِى وَ أَقِرٌ بِذَلِكَ عَيْنِي وو اور حضور نے اس کا یہ ترجمہ پڑھا : اور جو مجھ پر ظلم کرے اس کے خلاف تو میری مدد فرما اور جو بدلہ تو اس سے لے وہ مجھے بھی دکھا دے اور اس طرح میری آنکھ کو ٹھنڈک عطا فرما۔66 اور وہاں پر موجود احباب نے آنحضرت صلی اللی علم کی اس دعا پر آمین کہی۔جیسا کہ جماعت کی تاریخ کا معروف واقعہ ہے کہ جب مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر قتل کا منصوبہ بنانے کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا اور اللہ تعالیٰ کی قدرت نے یہ نشان دکھایا کہ انہی کے سکھلائے ہوئے آدمی نے ان کی سازش کا راز افشا کر دیا تو مقدمہ خارج کرتے ہوئے حج ڈگلس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ان پر مقدمہ کر سکتے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواب دیا کہ میں نے اپنا مقدمہ آسمان پر دائر کر دیا ہے 1974ء کے دوران جماعت احمدیہ پر جو مظالم کئے گئے اور جس طرح ایک خلافِ اسلام ، خلاف عقل اور خلاف آئین فیصلہ کر کے اپنے زعم میں جماعتِ احمدیہ پر ضرب لگائی گئی ،اس کا بیان تو گزر چکا ہے۔ہم یہ ذکر کر چکے ہیں کہ ان اقدامات سے بھٹو صاحب اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے اور