دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 50
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری لوگ کہتے ہیں کہ نالائق نہیں ہو تا قبول میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا در گاہ میں بار 50 پھر حضور نے فرمایا: احباب یا درکھیں کہ جہاں تک دشمن کا تعلق ہے دشمن کو کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہئے۔اس واسطے دشمن کو چونکہ کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہئے ہمیں لا پرواہ نہیں ہو نا چاہئے لیکن جہاں تک ہمارے انجام کا تعلق ہے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم لا پرواہ تو نہیں ہوں گے۔ہم قربانیاں تو دیں گے اور دیتے چلے جائیں گے۔کام تو ہم کریں گے اور اپنی تدبیر کو انتہاء تک پہنچائیں گے۔اپنے عمل کو حسن و احسان سے مزین کر کے خدا کے حضور پیش کریں گے اور خدا سے یہ کہیں گے۔اے خدا ! تو اسے اپنے فضل سے قبول فرما لیکن اپنے او پر فخر نہیں کریں گے۔"(6) اس خطاب کے بعد حضور نے لمبی پر سوز دعا کروائی جس کے بعد مجلس مشاورت کا یہ غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے وہ پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لئے کوشاں تھی اور ان کا امام انہیں آئندہ پیش آنے والے خطرات سے آگاہ کر رہا تھا اور وہ اپنے رب کے حضور دعاؤں میں مشغول تھا اور مخالفین جماعت پہلے سے بھی زیادہ زہریلا وار کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔(1) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 41 تا 43۔(2) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 108۔109۔(3) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 111 تا 112۔(4) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 116-117۔(5) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 117-118۔(6) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ مئی 1973ء ص 123-125۔