دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 510 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 510

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 510 چند اہم نکات کا اعادہ پڑھنے والے اس کارروائی کا خلاصہ پڑھ چکے ہیں۔یہ کارروائی اپنی مثال آپ ہی ہے۔آئندہ آنے والے وقت میں اس کے متعلق بہت کچھ لکھا اور کہا جائے گا۔ہم ساتھ کے ساتھ اہم امور کے متعلق اپنا نقطہ نظر بھی بیان کرتے آئے ہیں لیکن مناسب ہو گا کہ کچھ اہم نکات کا خلاصہ ایک بار پھر پیش کر دیں۔(۱) غلط حوالے یہ بات بالکل سمجھ میں نہیں آتی کہ اس تواتر کے ساتھ بیٹی بختیار صاحب نے یا یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ انہیں سوالات مہیا کرنے والے ممبران اور علماء نے اتنے غلط حوالے کس طرح مہیا کئے۔علماء اور وکلاء کی ایک لمبی چوڑی ٹیم دن رات کام کر رہی تھی۔ان کو لائبریرین اور عملہ بھی مہیا تھا اور انہیں تیاری کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کے وفد کو معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ کیا سوال کیا جائے گا جبکہ سوال کرنے والے اپنی مرضی سے سوالات کرتے تھے اور انہیں مرضی کے سوالات تیار کرنے کے لئے ایک لمبا عرصہ بھی ملا تھا۔پھر بھی مسلسل ان کے پیش کردہ حوالے غلط نکلتے رہے اور یہ عمل اتنے دن بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔اگر سوالات میں پیش کئے گئے حوالے اس طرح غلط نکل رہے ہوں تو سوالات کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہتی۔نہ معلوم اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا تصرف تھا کہ آخر تک یہ لوگ اس بنیادی نقص کو دور ہی نہ کر سکے۔جب ہم نے اس بارے میں ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے سوال کیا تو انہوں نے کمال قولِ سدید سے جواب دیا:۔