دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 511
511 دو دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری یہ ہوا ہی کرتے ہیں دن رات ہوتا ہے۔بیٹی بختیار بیوقوف آدمی تھا۔بالکل جاہل اور اس کو تو جو کسی نے لکھ کر دے دیا اس نے وہ کہہ دیا۔“ جب یہ سوال اس اضافہ کے ساتھ دہرایا گیا جب ان کو عملہ اور دیگر سہولیات بھی میسر تھیں تو پھر بار بار یہ غلطیاں کیوں ہوئیں تو اس پر جو سوال و جواب ہوئے وہ درج کئے جاتے ہیں۔ڈاکٹر مبشر حسن صاحب : ارے بابا! وہ کارروائی ساری Fictitious( بناوٹی ) تھی۔سلطان : وہ اسمبلی کی کارروائی ساری Fictitious تھی؟ ڈاکٹر مبشر حسن صاحب: فیصلہ پہلے سے ہوا ہوا تھا کہ کیا کرنا ہے۔سلطان:So there was no need to bother ڈاکٹر مبشر حسن صاحب :No need to bother ہم نے یہ سوال پروفیسر غفور صاحب کے سامنے بھی رکھا کہ اس کارروائی کے دوران جب سوالات پیش کئے جا رہے تھے تو ان میں پیش کردہ حوالے اس تواتر سے غلط کیوں ہو رہے تھے۔تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ سوالات قادیانیوں کی کتابوں پر Base کر کے کئے گئے تھے اور ان دونوں (یعنی دونوں وفود نے) میں سے کسی نے بھی اسے چیلنج نہیں کیا۔اور پھر یہ ذکر شروع کر دیا کہ احمدیوں نے ہی روز اوّل سے اپنے آپ کو مسلمانوں سے علیحدہ رکھا ہے۔جب یہ بات ختم ہوئی تو میں نے پھر یہ غلط حوالوں کے بارے میں عرض کی۔اس پر انہوں نے کہا:۔” میں نے بتایا آپ کو کہ ریفرنسز (References) کو کبھی چیلنج نہیں کیا کسی نے۔۔۔“