دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 508 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 508

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 508 گی اور میں کامیاب ہوں گا اور تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی اور جس مقصد غلبہ اسلام کے لیے کھڑا کیا گیا ہے مجھے وہ پورا ہو گا اور اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔اس کے بعد اٹارنی جنرل صاحب نے یہ کہا کہ اب ان کے سوالات ختم ہو گئے ہیں اور حضور سے کہا کہ آپ کسی سوال کے متعلق کچھ اور کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ شکایت ، کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، میں ویسے حقیقت بیان کرنے لگا ہوں کہ گیارہ دن مجھ پر جرح ہوئی ہے۔دو دن پہلے۔گیارہ دن جرح کے ہیں اور جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً ساٹھ گھنٹے مجھ پر سوال پہلے بتا کر کے جرح کی گئی ہے اور میرے دماغ کی کیفیت یہ ہے، نہ دن کا مجھے پتہ نہ رات کا مجھے پتہ ہے۔میں نے اور بھی کام کرنے ہوتے ہیں۔عبادت کرنی ہے دعائیں کرنی ہیں۔سارے کام لگے ہوئے ہیں ساتھ۔۔۔میں صرف ایک بات آپ کی اجازت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے یہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر دل کی گہرایاں چیر کر میں آپ کو دکھا سکوں تو وہاں میرے اور میری جماعت کے دل میں اللہ تعالیٰ جب کہ اسلام نے اسے پیش کیا ہے دنیا کے سامنے اور حضرت خاتم الانبیاء محمد صلی علی کم کی محبت اور عشق کے سوا کچھ نہیں پائیں گے۔66 الله سة اس کے بعد ایک بار پھر اٹارنی جنرل صاحب نے کہا کہ اب ان کے پاس اور کوئی سوال نہیں ہے۔اور سپیکر صاحب نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صبر و تحمل سے کارروائی میں حصہ لیا اور کہا کہ وہ تمام حوالے جو دیئے گئے ہیں یا quote کئے گئے ہیں اور اب تک پیش نہیں کئے گئے وہ دو تین دن میں پہنچا دیئے جائیں اور کہا کہ وفد کو وضاحت کے لئے دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے یا تحریری طور پر کچھ وضاحتیں مانگی جا سکتی ہیں۔اٹارنی جنرل صاحب کا خیال تھا کہ دوبارہ طلب کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔