دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 490
490 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری سے انکار کر دیں گے کہ یہ اس کا وقت نہیں ہے۔مراعات کا مطالبہ اور ان کو تسلیم کرنے کا وقت امن کا زمانہ ہے۔ہم روس کے پولش نہیں ہیں ہمیں کسی رشوت کی ضرورت نہیں ہے۔(The Indian Muslims, A documentary Record 1900-1947 Vol 5, Compiled by Shan Muhammad, published by Menakshi Prakashan New Dehli p38) اگر ہم صرف پنجاب کی ہی مثال لیں تو یہاں پر لاہور ، جہلم اور ملتان اور دیگر مقامات پر بڑے بڑے جلسے ہوئے اور مسلمانوں سمیت اہل پنجاب نے ایک طرف تو اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ترکی جنگ میں شامل ہو گیا ہے اور دوسری طرف انگریز حکومت کو اپنی وفاداری کا یقین دلایا۔اس کے علاوہ حکومت کی جنگی مہمات کے لئے کثیر قرضہ بھی جمع کیا گیا۔یہ قرضہ دینے والوں میں اہم شخصیات کے علاوہ عام لوگ بھی شامل تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب جنگ اپنے آخری سال میں داخل ہو چکی تھی تو کلکتہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس 30 / دسمبر 1917ء سے لے کر یکم جنوری 1918ء تک منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جو پہلی قرار داد منظور کی گئی وہ یہ تھی: The All India Muslim League notes with deep satisfaction the steadfast loyalty of the the Muslim community to the British Crown during the present crisis through which the Empire is passing, and it assures the Government that it may continue to rely upon the loyal support of the Mussalmans and prays that this assurance may be conveyed to H۔M the King Emperor