دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 491 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 491

491 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری یعنی آل انڈیا مسلم لیگ اس بات پر اظہار اطمینان کرتی ہے کہ مسلمان اس بحران کے دوران جس میں سے ایمپائر گزر رہی ہے ثابت قدمی کے ساتھ تاج برطانیہ کے وفادار رہے ہیں اور وہ گورنمنٹ کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ وہ مسلمانوں کی وفادارانہ حمایت پر انحصار جاری رکھ سکتی ہے۔اور اس بات کی درخواست کرتی ہے که به یقین دہانی شاہ معظم تک پہنچا دی جائے۔اور ریکارڈ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جب یہ قرارداد منظور کی گئی تو دیگر عمائدین مسلم لیگ کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح بھی بمبئی مسلم لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس میں موجود تھے۔(The Indian Muslims, A documentary Record 1900-1947 Vol 5, Compiled by Shan Muhammad, published by Menakshi Prakashan New Dehli p145,149) اور پھر ستمبر 1918ء میں راجہ صاحب محمود آباد کی صدارت میں مسلم لیگ کا ایک اجلاس بمبئی میں منعقد ہوا۔اور ریکارڈ سے یہ بات ظاہر ہے کہ اس اجلاس میں بھی قائدِ اعظم محمد علی جناح موجود تھے۔اس اجلاس میں پہلی قرارداد جو متفقہ طور پر منظور کی گئی وہ یہ تھی۔The All India Muslim League tenders its most loyal homage to his majesty The King Emperor and assures the Government of the steadfast and continued loyalty of the Muslim community of India throughout the present crisis۔آل انڈیا مسلم لیگ شاہ معظم کی خدمت میں نہایت وفادارانہ تعظیم پیش کرتی ہے اور حکومت کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اس بحران میں ثابت قدمی کے ساتھ اپنی وفاداری جاری رکھیں گے۔