دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 47
47 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری کرنے والوں کو قرآنِ کریم سخت انتباہ کرتا ہے البتہ خود حفاظتی میں تو گولی چلانا بھی جرم نہیں ہے۔حضور نے اس ضمن میں 1947 ء کے پر آشوب دور کا ذکر فرمایا، جب ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم تھا اور افرا تفری پھیل گئی تھی۔لیکن اس دور میں بھی احمدیوں نے دلیری سے حالات کا مقابلہ کیا تھا۔پھر حضور نے حال میں ہی منظر عام پر آنے والی آزاد کشمیر اسمبلی کی قرار داد پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔” میں نے اپنے اس خطبہ میں جس میں میں نے آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک قرار داد پر تبصرہ کیا ہے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِین کہہ کر خود ہمارا نام مسلمان رکھا ہے اور پھر اسی آیہ کریمہ میں اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے تمہارا نام مسلمان کیوں رکھا ہے۔دوست اس آیت کو پیش نظر رکھیں اور اسے بار بار پڑھتے رہیں اور اس حقیقت کو یادرکھیں کہ ہمیں خدائے قادر و توانا نے مسلمان کا نام دیا ہے۔جس آدمی کو خدا نے مسلمان کا نام دیا ہو اسے خدا کی مخلوق میں سے کوئی یا ساری مخلوق مل کر بھی غیر مسلم کیسے قرار دے سکتی ہے۔البتہ اس قسم کے اعلان کرنے پر تو کوئی پابندی نہیں اور نہ خود ہی اپنے اسلام کا ڈھنڈورا پیٹنے کا کوئی فائدہ ہے۔اسلام کا فائدہ تو تب ہے جب کہ انسان خدا کی نگاہ میں بھی مسلمان ہو کیونکہ اسلام کوئی شہد کی شیشی تو نہیں کہ اسے آپ گھر لے جائیں گے اور بوقت ضرورت استعمال کر لیں گے یا یہ کوئی ریشم کے نرم و نفیس کپڑے تو نہیں جسے آپ اپنی عورتوں کو پہنا دیں گے اور وہ ان سے خوشی اور فخر محسوس کریں گی۔اسلام تو ایک ایسی حقیقت ہے جس کی معرفت کا راز صرف اسی شخص پر کھلتا ہے جو خدا کا ہو کر خدا کی نگاہ میں حقیقی مسلمان ٹھہر تا ہے۔خدائی ٹھیکیداروں کی طرف سے کسی کو مسلمان بنانے یانہ بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔۔پس یہ اور اس قسم کی دوسری باتیں سراسر بے ہودہ ہیں ان سے ڈرنے کی قطعا ضرورت نہیں لیکن ہم نے تدبیر ضرور کرنی ہے اور وہ ہم انشاء اللہ کریں گے۔“ (2) جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں کہ اس بات کے آثار واضح نظر آرہے تھے کہ جماعت احمدیہ کے خلاف ایک گہر ا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک جماعتی عہدیداران میں سے ایک بڑی تعداد کو بھی اس کی تفصیلات کا علم نہیں تھا۔لیکن اب یہ ضروری تھا کہ کم از کم جماعت احمدیہ کے ذمہ دار افراد کو اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔اس تمہید کے بعد حضور نے نمائند گانِ مجلس مشاورت کو آگاہ فرمایا کہ اب جماعت احمدیہ کے خلاف تین خطر ناک منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔اور ان منصوبوں سے محفوظ رہنے کی حکیمانہ نصائح سے نوازا۔حضور نے فرمایا کہ پہلا منصوبہ ، جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے دو مبارک