دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 464 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 464

464 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری سوالات کرنے والے نامکمل حوالے پیش کر کے یہ ثابت کرنے کی لاحاصل کوشش کر رہے تھے کہ جب پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد ہو رہی تھی تو احمدیوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔حالانکہ جس مقصد کے لئے سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہو رہا تھا ، اس کا اس معاملے سے دور کا بھی تعلق نہیں تھا۔حضور نے اس دور میں شائع ہونے والی ایک کتاب کا یہ حوالہ پڑ کر سنایا۔یہ کتاب محمد ابراہیم میر سیالکوٹی صاحب نے مسلم لیگ کی تائید لکھی تھی۔واضح رہے کہ اس کتاب کی دیگر عبارات ظاہر کر دیتی ہیں کہ وہ عقیدے کے اعتبار سے جماعتِ سے شدید اختلاف رکھتے تھے۔اس میں وہ لکھتے ہیں:۔میں وو "۔۔۔حافظ محمد صادق سیالکوٹی نے احمدیوں سے موافقت کرنے کے متعلق اعتراض کیا ہے اور ایک اور امرتسری شخص نے بھی پوچھا ہے۔سو ان کو معلوم ہو اؤل تو میں احمدیوں کی شرکت کا ذمہ دار نہیں ہوں۔کیونکہ میں نہ تو مسلم لیگ کا کوئی عہدیدار ہوں اور نہ ان کے یا کسی دیگر کے ٹکٹ پر ممبری کا امیدوار ہوں کہ اس کا جوار میرے ذمہ ہو۔دیگر یہ کہ احمدیوں کا اسلامی جھنڈے کے نیچے آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ واقعی مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔۔۔ہاں اس وقت مسلم لیگ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو خالص مسلمانوں کی ہے۔اس میں مسلمانوں کے سب فرقے شامل ہیں۔پس احمدی صاحبان بھی اپنے آپ کو ایک اسلامی فرقہ جانتے ہوئے اس میں شامل ہو گئے جس طرح کے اہلحدیث اور حنفی اور شیعہ وغیر ہم شامل ہوئے۔“ پیغام ہدایت در تائید پاکستان و مسلم لیگ ، مرتبہ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ، شائع کردہ شنائی پریس ، (113,112