دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 460
460 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری میں جماعت احمدیہ کے مخالفین کا کیا اعلان کر رہے تھے ؟ ہم اہل حدیث کے مشہور لیڈر اور جماعت احمدیہ کے اشد مخالف مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کی مثال پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اس دور میں ایک مضمون آسمانی مسیح اور اس کا رفیق مہدی اور گورنمنٹ انگلشیہ۔“ لکھا اور اس میں تحریر کیا اس مضمون میں ہم کو آسمانی مسیح اور اس کے رفیق مہدی کی نسبت اہل اسلام کا خیال بیان کر کے یہ ظاہر کرنا مد نظر ہے کہ یہ خیال عیسائی گورنمنٹ انگلشیہ کے لئے خطرناک نہیں ہے بلکہ اس خیال کے برخلاف زمینی مسیح (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں) اور اس کے مثیل و ہمعصر و ہم سیرت مہدی کی آمد کا نیا خیال گورنمنٹ انگلشیہ اور ہر ایک گورنمنٹ کے لئے (اسلامی ہی کیوں نہ ہو) پر خطر ہے۔“ وو اور پھر مسیح کی آمد ثانی کے اسلامی تصور کا ذکر ان الفاظ میں کرتے ہیں۔(اشاعة السنہ۔نمبر 3 جلد 12- ص 73)۔۔۔اس مشن کو پورا کرنے میں وہ زمینی تدبیروں اور اور انسانی سازشوں کے محتاج نہ ہوں گے اور میدانِ جنگ و جدال و خون ریزی و قتال آراستہ کر کے تلوار سے کام نہ لیں گے بلکہ اپنی روحانی طاقتوں اور آسمانی نشانوں کے ذریعہ اس مشن کو پورا کریں گے۔ان کے وقت میں لڑائی بالکل موقوف ہو گی۔تلوار اس وقت میں جنگ کے کام سے بیکار ہو جائے گی صرف کھیتی کالنے کے کام میں آئیں گی۔" اشاعۃ السنہ۔نمبر 3 جلد 12۔ص80) ان حوالوں کا موازنہ ان خیالات سے کریں جن کا پرچار آج کل کر رہے ہیں تو فرق اور اس کی وجہ صاف ظاہر ہو جاتی ہے۔