دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 448
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔فذكر ان تفعت الأخرى ( على :10) 448 ترجمہ: پس نصیحت کر۔نصیحت بہر حال فائدہ دیتی ہے۔لیکن مودودی صاحب مصر ہیں کہ نعوذ باللہ رسولِ کریم صلی ال نیم کی نصیحت ناکام ہو گئی۔پھر اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی للی ایم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكَّرُ لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ (الغاشيه : 22، 23) ترجمہ : پس بکثرت نصیحت کر۔تو محض ایک بار بار نصیحت کرنے والا ہے تو ان پر داروغہ نہیں ہے۔قرآنِ کریم تو یہ کہتا ہے لیکن مودودی صاحب لکھتے ہیں کہ نصیحت ناکام ہی ثابت ہوئی۔بہر حال مودودی صاحب مضمون کو آگے چلا کر لکھتے ہیں کہ جب تلوار ہاتھ میں لی گئی تو تمام موروثی امتیازات کا خاتمہ ہوا۔اخلاقی قوانین نافذ ہوئے۔لوگوں کی طبیعتوں سے بدی اور شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا، طبیعتوں کے فاسد مادے خود بخود نکل گئے۔حق کا نور عیاں ہوا۔تلوار کے یہ معجزے بیان کر کے پھر مودودی صاحب یہ بھیانک نتیجہ نکالتے ہیں:۔پس جس طرح یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے لوگوں کو مسلمان بناتا ہے،اسی طرح یہ کہنا بھی غلط ہے کہ اسلام کی اشاعت میں تلوار کا کوئی حصہ نہیں ہے۔حقیقت ان دونوں کے درمیان ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت میں تبلیغ اور تلوار دونوں کا حصہ ہے جس طرح ہر تہذیب کے قیام میں ہوتا ہے۔تبلیغ کا کام تخم ریزی ہے اور تلوار کا کام قلبہ رانی۔پہلے تلوار زمین کو نرم کرتی ہے تاکہ اس میں بیج کو پرورش کرنے کی