دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 419 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 419

419 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری نہیں وہ ٹھیک ہے۔میں ابھی یہی کروں گا کہ اگر آپ کہیں کہ اس حوالے کا آپ کو علم نہیں تو کافی ہے۔“ اب غلط، جعلی اور خود ساختہ حوالوں کو پیش کرنے کی انتہا ہو چکی تھی حضور نے پھر واضح فرمایا:۔”صرف جو حوالہ آپ کہیں کہ " فلاں کتاب میں ہے“ اسی تاریخ کے متعلق میں بات کروں گا۔ایک دن پہلے اور ایک دن بعد کی بھی بات نہیں کروں گا وو 66 بیٹی بختیار صاحب نے ایک بار پھر غلط حوالوں کی وضاحت پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا:۔”نہیں، وہ ٹھیک ہے۔مرزا صاحب ! بات یہ ہے ، یہ جو حوالہ جات ہیں، کچھ اخباروں میں، کچھ رسالوں میں، کچھ کتابوں میں re produce کر کے کتابت کی غلطی ہو جاتی ہے ، اور ممبر صاحب کہیں سے اُٹھا کے مجھ سے سوال پوچھتے ہیں تو وہ میں آپ سے پوچھتا ہوں۔بعض دفعہ کی تاریخ میں فرق دس دن کا۔21 کی جگہ 31 ہو جاتا ہے۔بعض اوقات سال کا فرق ہو جاتا ہے 51 کی جگہ۔۔۔تو ایسا ہو جاتا۔“ اٹارنی جنرل صاحب کی بے ربط وضاحت پر ” عذر گناه بد تر از گناہ کی مثل صادق آتی تھی۔اس پر حضور نے فرمایا:۔” تو جو پوچھنے والے ہیں، وہ ذرا محنت کر لیا کریں۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے وضاحت کی ایک اور کوشش کی اور کہا کہ زیادہ تر حوالے الفضل کے ہیں اور ہمارے پاس الفضل کی فائل نہیں ہے، اس وجہ سے ہمیں یہ مشکل ہوتی ہے۔حقیقت یہ تھی کہ اکثر حوالے الفضل کے نہیں تھے اور جو کتب کے حوالے بھی تھے وہ بھی اسی طرح مسلسل غلط نکل رہے تھے اور رہا الفضل تو اس اخبار کا ہر شمارہ سرکاری ادارے کو بھیجوایا جاتا تھا۔اگر نیت صاف ہوتی تو وہاں سے یہ ریکارڈ طلب کیا جا سکتا تھا۔