دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 390
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 390 کارروائی دوبارہ شروع ہوتی ہے اور صمدانی ٹریبونل کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جاتی ہے 20/ اگست کو دوبارہ اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی کارروائی شروع ہوئی۔لیکن اس روز ایک اور اہم واقعہ ہوا۔اس روز صمدانی ٹریبونل نے اپنی رپورٹ پنجاب کی صوبائی حکومت کو پیش کر دی۔جسٹس صدانی نے یہ رپورٹ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد حنیف رامے صاحب کو ان کے دفتر میں پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ جسٹس صمدانی نے بڑی محنت سے یہ رپورٹ مرتب کی ہے اور اب صوبائی حکومت اس پر غور کرے گی اور اسے اپنی سفارشات کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھیج دے گی۔مشرق 21 اگست 1974ء ص 1 23/ اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف رامے صاحب نے یہ رپورٹ وزیر اعظم بھٹو صاحب کو پیش کر دی۔اور یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ کی سفارشات پر عملدر آمد کیا جائے گا اور کہا کہ وزیر اعظم اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ قومی اسمبلی کی خاص کمیٹی اس رپورٹ سے استفادہ کرے گی۔مشرق 24 / اگست 1974ء ص 1) اس رپورٹ کو کبھی شائع نہیں کیا گیا۔جسٹس صمدانی نے، جنہوں نے ربوہ کے سٹیشن پر ہونے والے تحقیقات کی تھیں، اس بات پر مایوسی کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔وہ اپنی خود نوشت ”جائزہ “ میں اس پر یہ ٹریبونل کی رپورٹ کے بارے میں تحریر کرتے ہیں۔واقعہ