دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 321 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 321

321 وو دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری یہ وہ کتابیں ہیں جن کی طرف دیکھتا ہے ہر مسلمان محبت اور مودت کی آنکھ سے اور اس کے علوم سے نفع اُٹھاتا ہے اور مجھے قبول کرتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے مگر وہ لوگ جو کنجریوں کی اولاد ہیں، جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے ،وہ مجھے قبول نہیں کرتے۔حضور نے اس وقت یہ نشاندہی فرمائی کہ اس عبارت میں ذریۃ البغایا کے الفاظ ہیں اور اس کا مطلب کنچنیاں یا کنچنیوں کی اولاد نہیں ہوتا اور اس اصطلاح پر لغت کو سامنے رکھ کر بحث ضروری ہے۔ہم ذرية البغایا کے الفاظ پر لغوی تحقیق کے کچھ پیبلو پیش کرتے ہیں۔ت عربی میں جب با کی کسرہ کے ساتھ بغی' کا لفظ آئے تو اس کا مطلب بدکاری اور جب با کی فتح کے 2 ساتھ بغی کا لفظ آئے تو اس کا مطلب سرکشی ہوتا ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حضرت امام باقر نے بھی بغی کا مطلب سرکشی اور زیادتی کرنے والا بیان کیا ہے۔(مستدرک سفنة البحار جلد 1 ص382) اگر یہ اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر پر کیا جائے تو یہ اعتراض اہل بیت کے بزرگان پر بھی آئے گا کیونکہ حضرت امام حسینؓ کی صاحبزادی حضرت سکینہ نے ایک شعر میں قاتلین حسین کے بارے میں ذریۃ البغایا کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔( الامام الحسین۔عربی تالیف عبد الواحد خیاری الجزائری۔اردو ترجمہ نور محمد انیس مطبوعہ شہداد پور سندھ) حضر ت سیدہ زینب بنت حضرت امام حسین نے بھی قاتلین حسین کے بارے میں ذریۃ البغایا کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔