دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 314
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 314 فرشتے نعوذ باللہ آپ پر لعنت کر رہے ہیں تو مذہب کے مسلمہ اصولوں کے مطابق ایسا مکذب اور مکفر اگر ملعون نہیں کہلائے گا تو کیا احمدی اسے ولی اللہ سمجھیں گے؟ اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض تو اُٹھا دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض بدزبانی کرنے والے معاندین کے متعلق ملعون کے الفاظ استعمال کئے ہیں لیکن وہ یہ بھول گئے تھے اگر لعنت کا لفظ الله استعمال کرنا فی ذاتہ قابلِ اعتراض ہے تو ان کا یہ اعتراض دوسرے انبیاء پر ، قرآن کریم پر اور نبی اکرم صلی یلم کی مقدس ذات پر بھی ہوتا ہے۔قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دُودَوَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ (المائدة: 79) یعنی جن لوگوں نے بنی اسرائیل میں سے کفر کیا وہ داؤد کی زبان سے لعنت ڈالے گئے اور عیسی ابن مریم کی زبان سے بھی اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے ایمان کے بعد کفر کیا فرماتا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور لوگوں کی لعنت ہے۔(ال عمران: 88) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی ا ہم نے قبر کی زیارت کے لیے جانے والی عورتوں پر لعنت کی (بعد میں اس بابت رخصت دے دی گئی تھی) (جامع ترمذی ابواب الجنائز)۔حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی الی یوم کی زبان سے اس شخص پر لعنت کی جو حلقہ کے بیچ بیٹھے (جامع ترمذی۔باب ما جاء في كراهية القعود وسط الحلقة) اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابن عمر نے بیان فرمایا کہ آنحضرت صلی الیم نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو زندہ جانور کو باندھ کر اس پر نشانہ بازی کرے۔( صحیح مسلم۔کتاب الصيد و الذبائح ) بہر حال جیسا کہ پہلے ذکر آ چکا ہے کہ حضور نے فرمایا تھا کہ یہ حوالے نوٹ کرا دیئے جائیں، چیک کر کے جواب دیا جائے گا۔سوال اُٹھانے والوں کو محضر نامے کے مطالعہ سے ہی یہ اندازہ ہو جانا چاہئے تھا کہ یہ