دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 299
299 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری دوسری رؤیاء جو یہاں میں مثال کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہوں ،وہ : " گلدستہ کرامات“ سے ہے۔اور سوانح حضرت سید عبد القادر جیلانی ( آپ ہمارے ایک مشہور بزرگ ہیں جن کا نام تعارف کا محتاج نہیں۔۔۔۔جواہر القلائد میں لکھا ہے۔-565, فرمایا جناب محبوب سبحانی ، قطب ربانی ، سید شیخ عبد القادر جیلانی نے کہ ایک روز ہم نے بہ عالم طفولیت (یعنی عمر تو بڑی تھی لیکن اپنے آپ کو ایک بچے کی شکل میں دیکھا ) کہ فرشتگان آسمانی بحکم ربانی ہم کو اٹھا کر حضرت عائشہ صدیقہ کی خدمت میں لے گئے۔انہوں نے ہم کو گود میں اُٹھایا اور چھاتی سے لگایا اور اتنا پیار کیا کہ پستان مبارک میں دودھ بھر آیا اور سر پستان ہمارے منہ میں رکھ کر دودھ پلایا اور اتنے میں رسالتمآب صلی الی نیلم بھی وہاں رونق افروز ہوئے اور فرمایا۔۔۔۔(66) اس کی بھی اس کشف اور رؤیاء کی بھی تعبیر کی گئی ہے۔حضرت سید عبد القادر جیلانی پر اعتراض نہیں کیا گیا۔تیسری مثال اس وقت جو میں دینا چاہتا ہوں ، وہ حضرت مولانا سید احمد بریلوی صاحب کے ایک خواب کی ہے۔”ایک دن حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور جناب سيدة النساء فاطمة الزہراء کو سیّد صاحب نے خواب میں دیکھا۔اس رات کو حضرت علی نے اپنے دست مبارک سے آپ کو نہلایا اور حضرت فاطمہ نے ایک لباس اپنے ہاتھ سے آپ کو پہنایا۔بعد ان وقوعات کے کمالات طریقہ نبوت کے نہایت آب و تاب کے ساتھ آپ پر جلوہ گر ہونے لگے۔( یہ خواب کی تعبیر بتائی گئی ہے اس میں) اور وہ عنایات ازلی جو مکنون اور محجوب تھیں ظاہر ہو گئیں اور تربیت یزدانی بلاواسطہ کسی کے مشکفل حال آپ کے ہو گئی۔" ایک چھوٹی سی مثال اور ہے۔حضرت مولوی اشرف علی صاحب تھانوی فرماتے ہیں:۔