دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 298 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 298

298 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ کشوف اور رؤیا کی تعبیر کی جاتی ہے۔۔۔اعتراض نہیں کیا جاتا۔اس نکتہ کو سمجھانے کے لیے چند رؤیا جو پہلے آئی ہیں وہ بتانا چاہتا ہوں۔اس کے بغیر جس کے متعلق سوال کیا گیا ہے اس کی سمجھ نہیں آسکتی۔پہلی مثال امام ابو حنیفہ” کی ” تذکرۃ الاولیاء" فارسی میں ہے جس کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔اس میں لکھا ہے۔”حضرت امام ابو حنیفہ نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ انہوں نے پیغمبر صلی یی کمر کی ہڈیاں لحد سے جمع کیں اور بعض کو چھوڑ کر بعض کو پسند کر لیا اور اس ہیبت سے آپ بیدار ہو گئے۔ابن سیرین کے اصحاب میں سے ایک نے پوچھا تو اس نے کہا کہ تو پیغمبر صلی یم کے علم میں اور ان کی سنت کی حفاظت میں ایسا درجہ پائے گا کہ اس میں متعرف ہو جائے گا، صحیح کو سقیم سے جدا کرے گا۔" ( تذکرۃ الاولیاء۔مصنفہ حضرت فرید الدین عطار ناشر احمد پبلیکیشنز 2000ء ص187) تو اتنا بھیانک خواب کہ اپنے خواب ، رویا میں دیکھتے ہیں کہ روضہ مطہرہ میں سے آپ کے جسم مطہر کی ہڈیاں لیں اور بعض کو پسند کیا اور بعض کو نا پسند کیا۔اس صالح انسان پر کپکپی طاری ہو گئی کہ یہ میں نے کیا دیکھ لیا۔اور اصحاب ابن سیرین کے جو ان کے شاگرد وغیرہ تھے ، ان کے پاس گئے اور کہا کہ میں نے یہ خوار دیکھی ہے۔گبھرائے ہوئے تھے۔تو انہوں نے کہا کہ گھرانے کی بات نہیں۔آپ نے جو خواب دیکھی، جو رویا دیکھی، اس کی تعبیر ہے اور تعبیر یہ ہے کہ آپ سنت نبوی میں جو غلط باتیں شامل ہو چکی ہیں، ان کو صحیح سے علیحدہ کر دیں گے اور خالص سنت نبوی نسلی ایم کے قیام کا ذریعہ بنیں گے۔