دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 260 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 260

260 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 469 تک جماعت کا میمورنڈم حرف بحرف نقل کیا گیا ہے۔اس کے چند حوالے پیش خدمت ہیں۔قادیان کے بارے میں اس کا پہلا نکتہ ہی یہ تھا It is the living centre of the world wide Ahmadiyya movement in Islam۔پھر لکھا ہے:۔The Headquarters of the Ahmadiyya Community, an important religious section of Muslims having branches all over the world, is situated in the district of Gurdaspur۔احمدیہ جماعت کا مرکز ،جو کہ مسلمانوں کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کی شاخیں پوری دنیا میں ہیں، ضلع گورداسپور میں ہے۔اس میمورنڈم کے آغاز میں ہی یہ صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ نے قطعاً اپنے آپ کو مسلمانوں سے علیحدہ گروہ کے طور پر پیش نہیں کیا تھا بلکہ اپنے آپ کو مسلمانوں کے حصہ کے طور پر پیش کیا تھا اور اس وقت مسلم لیگ نے قطعا اس کی تردید نہیں کی تھی۔اس وقت کانگرس کی طرف سے یہ موقف پیش کیا جا رہا تھا کہ گو بعض اضلاع میں مسلمان اکثریت میں ہیں مگر یہاں پر ہندوؤں اور سکھوں کے پاس جائیداد زیادہ ہے اس لیے ان اضلاع کو ہندوستان میں شامل کرنا چاہئے۔اس کے متعلق جماعت احمدیہ نے اپنے میمورنڈم میں یہ موقف بیان کیا chance to make up their losses in If the idea of Pakistan was to give Muslims political and economic life and if this idea of division (which has been accepted by the British Government and the congress) is legitimate, then any attempt to partition