دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 220
220 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اس صورت حال کے بارے میں پڑھنے والے اپنی رائے خود قائم کر سکتے ہیں۔حضرت خلیفة المسیح الثالث " نے فرمایا کہ میں ایک طویل عرصہ پرنسپل رہا ہوں اور نہ صرف غیر از جماعت طلباء کو وظائف دیئے جاتے تھے بلکہ ان طلباء کو بھی وظائف دیئے جاتے تھے جو کہ جماعت احمدیہ کے خلاف جلوسوں میں شامل ہوتے تھے۔اس پر بیٹی بختیار صاحب نے فرمایا کہ وہ تو Humanity ہے جو کہ ہندو ، یہودی اور عیسائی طلباء سے بھی دکھائی جاتی ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔وو اور وہ Humanity کہاں گئی جنہوں نے سینکڑوں مکانوں اور دوکانوں کو جلا دیا۔۔۔اور آدمیوں کو مار دیا“ یحیی بختیار صاحب : ان کو کوئی defend نہیں کرتا حضور: کس نے آواز اُٹھائی یحیی بختیار صاحب: نہیں جی ، کوئی نہیں حضور: ان کے خلاف آواز کس نے اُٹھائی ؟ یمی بختیار صاحب:Nobody is defending them حضور:But nobody condemned them یحیی بختیار صاحب : Nobody condemned the Rabwah incident حضور ?What was Rabwah incident یحیی بختیار صاحب :All right so we don't go to that