دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 188 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 188

188 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری أَسْمَاءِ الْكُفْرِ عَلَى مَنْ تَرَكَ الصَّلوةَ یعنی جس نے نماز ترک کی اس پر کفر کے نام کے اطلاق کا بیان۔اسی طرح سنن ابی داؤد میں حدیث بیان ہوئی ہے کہ رسول اللہ صلی ال نیلم نے فرمایا کہ قرآن کریم کے بارے میں جھگڑا کرنا ہے۔(باب 391 نَهَى عَنِ الْجِدَالِ فِى الْقُرْآنِ) - جامع ترمذی ابواب الطہارۃ میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الم نے فرمایا کہ جو کاہن کے پاس گیا اس نے اس کا جو محمد صلی اللہ تم پر نازل ہوا انکار کیا۔(بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةٍ اثْيَانِ الْحَائِضِ ) - جامع ترمذی میں حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا۔( باب فِي كَرَاهِيَةِ الْحَلْفِ بِغَيْرِ الله )۔اسی طرح ترمذی میں بیان ہوا ہے کہ جس کو کوئی عطا دی گئی اور اس نے تعریف کی تو اس نے شکر کیا اور جس نے چھپایا اس نے کفر کیا۔(بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتَشَبّع بِمَا لَمْ يُعْطِهِ) اور رسول کریم صلی الم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلا کہ اس کی تائید کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے تو وہ شخص اسلام سے نکل گیا (مشكوة شريف بَابُ الظُّلْمِ )۔ان احادیث میں بہت سے امور ایسے بیان ہوئے ہیں جن کا مرتکب جب تک کہ ان کو ترک نہیں کرتا وہ بموجب ارشاد نبوی کفر کرتا ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی ال نیلم کے زمانہ مبارک میں جو لوگ ان افعال کے مرتکب ہوتے تھے اس وقت کیا قانون کی رو سے وہ غیر مسلم شمار ہوتے تھے کہ نہیں۔مثلاً اس وقت کے اسلامی قانون کے مطابق مسلمانوں سے زکوۃ وصول کی جاتی تھی اور غیر مسلموں سے جزیہ وصول کیا جاتا تھا۔اور زمانہ نبوی میں ایسے لوگ موجود تھے جو نماز ادا نہیں کرتے تھے یا میت پر چیخ کر نوحہ کرتے تھے یا اپنے باپوں سے بیزار تھے ، یا غلطی سے غیر اللہ کی قسم کھا جاتے تھے تو کیا ایسے لوگوں کو اس وقت کے قانون کی رو سے غیر مسلم شمار کر کے ان سے جزیہ وصول کیا جاتا تھا ، یا ان پر ممانعت تھی کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ سکیں یا ان پر ممانعت تھی کہ وہ مسجد میں آکر مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کر سکیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ یقینا ایسا نہیں تھا ان پر اس قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی۔ان افعال کے مرتکب جب