دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 182 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 182

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 182 کا جواب دیں۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب نے سپیکر صاحب سے کبھی یہ استدعا کی ہی نہیں کہ ان کے سوال کا جواب نہیں دیا جا رہا کیونکہ جوابات تو مل رہے تھے لیکن سننے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔عبد العزیز صاحب نے کہا: "The conduct of the witness is not coming before the house as to how he is behaving یہ تبصرہ غالباً اسی ذہنی الجھن کی غمازی کر رہا تھا کہ ہم تو امید لگا کر بیٹھے تھے کہ یہ مجرم کی طرح پیش ہوں گے اور یہ الٹ معاملہ ہو رہا ہے ہمیں ہی خفت اُٹھانی پڑ رہی ہے۔اس کے بعد مولا بخش سومرو اور اتالیق شاہ صاحب نے بھی یہی اعتراض کیا کہ جوابات Evasive دیئے جا رہے ہیں۔جب تک وہ ایک سوال کا جواب نہ دے دیں دوسری بحث میں نہ پڑا جائے۔ان سے رو رعایت نہ کی جائے۔اس پر سپیکر صاحب نے جواب دیا کہ اس معاملے میں اسی وقت ہی مداخلت کی جائے گی جب اٹارنی جنرل صاحب اس بارے میں استدعا کریں گے۔وو آئینہ صداقت اور انوارِ خلافت جیسا کہ ہم پہلے عرض کر چکے ہیں کہ پہلے روز کی کارروائی کے اختتام پر یہ طویل بحث ہوئی تھی کہ کفر کے کیا کیا معانی بیان ہوئے ہیں ؟ چودہ سو برس پر محیط عالم اسلام کے لٹریچر میں یہ لفظ کن مختلف معانی میں استعمال ہوا ہے؟ جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں یہ لفظ کن مطالب میں بیان ہوا ہے؟ کفر کے مختلف فتاویٰ کا کیا