دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 183 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 183

183 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری مطلب ہے ؟ دائرہ اسلام سے خارج ہونے کی اصطلاح کا کیا مطلب ہے ؟ وغیرہ۔اسمبلی کی سپیشل کمیٹی میں کئی روز یہ اعتراض بار بار پیش کیا گیا کہ جماعت کی بعض کتب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننے والوں کے متعلق کفر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے یا انہیں کافر کہا گیا ہے۔اس اعتراض کا مقصد یہ تھا کہ چونکہ احمدیوں کی بعض تحریروں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کرنے والوں کے متعلق کفر کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اس لئے ، اب قومی اسمبلی کا یہ حق ہے کہ وہ احمدیوں کو آئین میں ترمیم کر کے غیر مسلم قرار دے دے۔چونکہ یہ اعتراض بار بار پیش کیا گیا۔اس لئے مناسب ہوگا کہ اس جگہ یہ ذکر ایک جگہ پر کر دیا جائے اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ اعتراض 1953ء کی تحقیقاتی عدالت میں بھی کیا گیا تھا۔سب سے پہلے یہ جائزہ لیتے ہیں کہ کفر کے لغوی معنی کیا ہیں۔اس کے اصل معنی کسی چیز کو چھپانے کے ہیں۔رات کو بھی کافر کہا جاتا ہے۔کاشتکار چونکہ زمین کے اندر بیج چھپاتا ہے اس لیے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے۔کفر کے معنی نعمت کی ناشکری کر کے اسے چھپانے کے بھی ہیں۔اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ،شریعت یا نبوت کا انکار ہے۔(مفردات امام راغب ) مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کرنے والوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفة المسیح الثانی کی تحریروں کے بعض حوالے درج ذیل ہیں۔اگر سرسری نظر سے دیکھا جائے تو ان میں تضاد دکھائی دے گا لیکن اگر احادیث نبویہ صلی للی کم کی روشنی میں اس مفہوم کو سمجھا جائے تو یہ در حقیقت تضاد نہیں۔ان میں وہ حوالہ جات بھی شامل ہیں جن پر اعتراض کیا جاتا ہے اور یہ حوالے اس کارروائی کے دوران بھی پیش کئے گئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تریاق القلوب میں تحریر فرماتے ہیں