دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 152 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 152

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 152 الثالث " نے فرمایا کہ اس کا تحریری جواب جمع کرا دیا جائے گا۔اٹارنی جنرل صاحب نے شکریہ ادا کیا اور موضوع تبدیل کیا۔پھر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث سے دریافت کیا "You are the grandson of Mirza Ghulam Ahmad?" اس پر حضرت خلیفة المسیح الثالث " نے فرمایا ”ہاں“۔اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " سے ان کے حالات زندگی دریافت کئے گئے۔پھر یہ تفصیلات دریافت کرتے رہے کہ کیا آپ خلیفة المسیح ، امام جماعت احمدیہ اور امیر المؤمنین تینوں۔آپ ان محن منصبوں پر فائز ہیں۔جب اس کا جواب اثبات میں دیا گیا تو یہ سوال کیا گیا عہدوں کے تحت کیا کرتے ہیں اور یہ مختلف عہدے کن اختیارات کے حامل ہیں۔اس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ مختلف عہدے نہیں کام بلکہ امام جماعت احمدیہ ،خلیفة المسیح اور امیر المومنین کے الفاظ ایک ہی شخص کے متعلق استعمال ہوتے ہیں۔پھر اٹارنی جنرل صاحب نے ایک اور مہمل سوال کیا کہ کیا جماعت احمدیہ اور Ahmadiyya Movement مختلف تنظیمیں ہیں۔اس تمہید کے بعد اب امید کی جارہی تھی کہ سوالات کا سلسلہ زیر بحث موضوع کی طرف آئے گا لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس تھا۔اس کے بعد یہ کہ جماعت احمدیہ میں انتخاب خلافت کے قوانین کیا ہیں؟ کیا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تمام اولاد جو اب موجود ہے مجلس انتخاب خلافت کی رکن ہوتی ہے۔اس پر جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہے تو وہ اس بحث کو لے بیٹھے کہ کیا جماعت احمدیہ میں خلیفہ کو معزول کیا جا سکتا ہے؟ جب ان کو بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سوال اُٹھایا کہ کیا خلیفہ کے حکم کوOver nule کیا جاسکتا