دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 399 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 399

399 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری کھا جانے والا مذہب ہے۔اسے دیکھ کر مخالفین کے فوراً کان کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔اور ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ دشمن یعنی اسلام کا دشمن یہ محسوس کرتا ہے کہ اگر ہم میں کوئی نئی حرکت پیدا ہوئی تو ہم اس کے مذہب کو کھا جائیں گے۔اصل میں الفضل کے اس شمارے میں حضرت مصلح موعود کا ایک خطبہ جمعہ درج کیا گیا ہے۔اس خطبہ جمعہ میں تو حضور نے یہ بیان فرمایا تھا کہ اسلام غالب آنے والا مذہب ہے اور رسول اللہ صلی الم کے دشمن دراصل آپ صلی علیم کا شکار ہیں اور اس لئے وہ آپ کے دشمن ہو گئے ہیں اور حضور نے فرمایا تھا یہ سب قوت اور برکت محمد صلی علیم سے آئی ہے۔معلوم نہیں کہ اس خطبہ کو پڑھ کر اٹارنی جنرل صاحب اعتراض کیوں اُٹھا رہے تھے۔رسول اللہ صلی الی یوم کی فتح کا اعلان انہیں ناگوار کیوں گزر رہا تھا۔: (ملاحظہ کیجئے الفضل نمبر 169 جلد 3 صفحہ 3 تا 6 اس پر 4 جولائی اور 25 / جولائی 1949ء دونوں کی تاریخیں درج ہیں۔) اب یہ صاف نظر آ رہا تھا کہ غلط حوالے پیش کر کے اور نا مکمل پیش کر کے سابقہ کارروائی میں جو الزام لگائے گئے تھے اور جو تاثر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی اس کی ساری عمارت جھوٹ کی بنیادوں پر اُٹھائی گئی تھی۔حضور نے جو واضح ثبوت پیش کئے ان کے بعد وہ ساری عمارت زمین بوس ہو رہی تھی جس کو بنانے کے لئے اتنے مکر و فریب سے کام لیا گیا تھا۔غالباً اٹارنی جنرل صاحب اب ہر قیمت پر یہ سلسلہ روکنا چاہتے تھے کہ صحیح حقائق سامنے آکر ان کی اور ان کی ٹیم کی شرمندگی کا باعث بنیں۔انہوں نے اس کے لئے جو بحث اُٹھائی وہ درج کی جاتی ہے۔اٹارنی جنرل صاحب نے یہ شاہکار قسم کا سوال کیا۔