دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 291 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 291

291 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری حضرت عیسی نے کون سا مر تبہ درشت گوئی کا اُٹھا رکھا۔“ (استفسار۔ص417) حضور نے مولوی رحمت اللہ مہاجر مکی کی کتاب ”ازالہ اوہام“ جو کہ فارسی میں ہے کے ایک اقتباس کا یہ ترجمہ ھا:۔”جناب مسیح کے ہمراہ بہت سی عور تیں چلتی تھیں اور اپنا مال انہیں کھلاتی تھیں۔فاحشہ عور تیں آنجناب کے پاؤں چومتی تھیں اور آنجناب مرتا مریم کو دوست رکھتے تھے اور خود دوسرے لوگوں کو پینے کے لئے شراب عطا کرتے تھے۔“ (ازالہ اوہام مصنفہ مولوی رحمت اللہ مہاجر مکی ص 370) اُس وقت اس سپیشل کمیٹی میں اس مسلک سے وابستہ کئی ممبران وہاں موجود تھے جو احمد رضا خان صاحب کے پیرو کار تھے انہیں مجدد بھی تسلیم کرتے تھے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث" نے یسوع مسیح کے بارے میں ان کی کتاب ” العطايا النبويه فى الفتاویٰ الرضویہ “ کا یہ حوالہ پڑھ کر سنایا:۔۔نصاری ایسے کو خدا کہتے ہیں ایسے کو یقینا دغا باز ہے پچھتاتا بھی ہے۔ایسے کو جس کی دو جور میں ہیں۔دونوں پکی زنا کار حد بھر حد بھر کی فاحشہ۔ایسے کو جس کے لئے زنا کی کمائی۔فاحشہ کی خرچی کمال مقدس کمائی ہے۔۔۔جو اس کی شریعت پر عمل کرے ملعون ہے بلکہ اس کا اکلوتا بیٹا خود ہی ملعون ہے۔“ ( العطايا النبويه في الفتاوى الرضويه مصنفہ احمد رضا خان صاحب ، ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز کشمیری بازار لاہور ص 741)