خدا کی قسم

by Other Authors

Page 30 of 40

خدا کی قسم — Page 30

30 30 آپ نے اس روحانی مقابلہ کے لئے تمام صوفیوں پیرزادوں اور سجادہ نشینوں اور تمام علماء کو بھی جنہوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا، مقابلہ کی دعوت دی اور فرمایا: میں اقرار کرتا ہوں اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر میں اس مقابلہ میں مغلوب ہو گیا تو اپنے ناحق پر ہونے کا خود اقرار شائع کر دوں گا۔۔۔۔اور اسی جلسے میں اقرار بھی کر دوں گا کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں اور میرے تمام دعاوی باطل ہیں اور بخدا میں یقین رکھتا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ میرا خدا ہر گز ایسا نہیں کرے گا اور کبھی مجھے ضائع ہونے نہیں دے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 330) حمامة البشرى و إن إمامي سيد الرسل أحمد اور بے شک میرا پیشوا تمام رسولوں کا سردار احمد ہے۔رضيناه متبوعا وربي ينظُرُ میں راضی ہوں اس کی فرمانبرداری پر اور میرا خدا دیکھتا ہے۔و والله إني قد تبعت محمدًا قسم ہے مجھ کو اللہ کی میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانبردار ہوں۔وفي كل آن مِن سناه أَنورُ اور ہر آن اس سے نور حاصل کرتا ہوں۔“ سرمه چشمه آریہ (روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 332-331) ”ہم سچ سچ کہتے ہیں اور زیادہ باتوں میں وقت کھونا نہیں چاہتے کہ جو کچھ قرآن شریف کے دس ورق سے توحید کے معارف آفتاب عالمتاب کی طرح ظاہر ہوتے ہیں اگر کوئی شخص وید کے ہزار ورق سے بھی نکال کر دکھلاوے تو ہم پھر بھی مان جائیں کہ ہاں وید میں توحید ہے اور جو چاہے