خدا کی قسم — Page 31
31 حسب استطاعت ہم سے شرط کے طور پر مقرر بھی کرا لے ہم قسمیہ بیان کرتے ہیں اور خدائے واحد لاشریک کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم بہر حال ادائے شرط مقررہ پر جس طور سے فیصلہ کرنا چاہیں حاضر ہیں لیکن ناظرین خوب یا درکھیں اور اے آریہ کے نو عمرونو گرفتار و! تم بھی یا درکھو کہ وید میں ہرگز تو حید محض نہیں ہے وہ جابجا مشر کا نہ تعلیم سے مخلوط ہے ضرور مخلوط ہے کوئی اس کو بری نہیں کر سکتا اور زمانہ آتا جاتا ہے کہ اُس کے سارے پر دے کھل جائیں سو تم لوگ اس خدا سے ڈرو جس کی عدالت سے کسی ڈھب روپوش نہیں ہو سکتے۔“ (روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 216) بعد حمد وصلوۃ میں عبداللہ الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم (جو مؤلف کتاب براھین احمدیہ ہوں ) حضرت خداوند کریم جل شانہ وعزاسمہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق دین میں خرچ کر کے ثابت کر لیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دین اسلام ہے اور حضرت سیدنا و مولنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدائے تعالیٰ کے رسول اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف اللہ جل شانہ کا پاک و کامل کلام ہے جو تمام پاک صداقتوں اور سچائیوں پر مشتمل۔پر مشتمل ہے اور جو کچھ اس کلام مقدس میں ذکر کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وجوب ذاتی اور قدامت ہستی اور قدرت کا ملہ اور اپنے دوسرے جمیع صفات میں واحد لاشریک ہے اور سب مخلوقات کا خالق اور سب ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ ہے اور صادق اور وفادار ایمانداروں کو ہمیشہ کے لئے نجات دے گا اور وہ رحمان اور رحیم اور توبہ قبول کرنے والا ہے ایسا ہی دوسری صفاتِ الہیہ و دیگر تعلیمات جو قرآن شریف میں لکھی ہیں یہ سب صحیح اور درست ہیں اور میں دلی یقین۔ان سب امور کو سچ جانتا ہوں اور دل و جان سے ان پر یقین رکھتا ہوں۔“ چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 303-302) " مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اپنے خدائے پاک کے یقینی اور قطعی مکالمہ سے مشرف ہوں اور قریباً ہر روز مشرف ہوتا ہوں اور وہ خدا جس کو یسوع مسیح کہتا ہے کہ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔میں دیکھتا ہوں کہ اُس نے مجھے نہیں چھوڑا۔“ (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 353)