خُوبصورت یادیں — Page 25
خاتون صالحہ 25 لجنہ اماء الله ناصور تکلیف نہیں ہوئی" یہ خدا کا احسان ہے کہ ہم گنہگاروں کو بھی ان بزرگ ہستیوں کے لطف و کرم سے فیض یاب ہونے کا موقع نصیب ہوا۔الحمد لله اسی طرح حضرت نواب امته الحفیظ بیگم صاحبہ کے متعلق بھی میری ہمشیرہ امتہ الحفیظ نے بتایا کہ ایک دفعہ جب حضرت آپا جان کراچی تشریف لائیں تو خاکسار ان کو ملنے گئی اس وقت میرے بڑے بیٹے منصور احمد بھٹی کی شادی کو ابھی دو تین ماہ گذرے تھے تو دوران ملاقات میں نے خواہش ظاہر کی کہ خاکسارہ آپ کے بابرکت وجود سے اپنے گھر کو بھی برکت دینے کی متمنی ہے تو آپ نے فرمایا کہ میں ضرور آؤں گی میں نے تمہاری بہو کو شادی کے بعد نہیں دیکھا۔چنانچہ میں نے عرض کی کہ آپ شادی کی خوشی میں کھانا ہمارے غریب خانہ پر تناول فرمائیں جس کو آپ نے از راہ شفقت قبول فرمایا۔اس دعوت میں کراچی میں رہنے والی مستورات خاندان بھی شامل تھیں۔حضرت آپا جان بخوشی تشریف لا ئیں میں نے اپنی بہو کو جو کہ میری آپا آمنہ بیگم قریشی محمود ہاشمی کی بیٹی تھیں عروسی جوڑا پہنایا ہوا تھا۔حضرت آپا جان دلھن کے کمرے میں تشریف لے گئیں۔بچی کو سلامی دی اور کمرے کو سجا ہوا دیکھ کر فرمانے لگیں کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے ابھی شادی ہوئی ہے پھر آپ نے بھی دعا کروائی اور دو تین گھنٹے گھر میں تشریف فرما ر ہیں۔ایک دوسرے موقعہ پر بھی جب افریقہ سے ایک افریقن لڑکی دینی حاصل کرنے ربوہ جانے کے لئے آئی تو حضرت آپا جان جو اس وقت کراچی میں تمھیں خاکسارہ کی درخواست پر میرے گھر تشریف