خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 26 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 26

خاتون صالحہ 26 لجنہ اماء الله ہور لائیں۔اور اس پارٹی میں افریقن بچی اور غیر از جماعت مستورات کو مدعو کیا گیا۔حضرت آپا جان سے ان سب کا تعارف کروایا گیا۔حضرت آیا جان بے حد محظوظ ہو ئیں اور خوشی کا اظہار بھی فرمایا۔پھر حضرت آپا جان کی نظر عنایت نے میرے لئے انتہائی خوشی کا ایک اور موقعہ بھی پیدا فرما دیا کہ ایک دن صبح دس بجے کے قریب اپنی ایک چھوٹی خادمہ بچی کو ساتھ لے کر اچانک میرے غریب خانہ پر تشریف لے آئیں میں آپ کو دیکھ کر مبہوت رہ گئی آپ آتے ہی شفقت سے فرمانے لگیں کہ حفیظ میرا دل چاہتا تھا کہ میں پیدل چلوں اور تھوڑی سیر کروں۔سو میں نے سوچا کہ پیدل جا کر حفیظ سے بھی مل لیتی ہوں (حضرت آپا جان اپنی بیٹی زکیہ بیگم کے ہاں کراچی میں تشریف فرما تھیں اور سوسائٹی میں ہمارا گھر ان کے گھر کے قریب تھا) آپ کی اچانک تشریف آوری پر خوشی سے میرے جذبات کی عجیب کیفیت تھی۔کیونکہ وہ بابرکت ہستی جس کو خدا نے اس کی پیدائش سے پہلے ہی دختگرام کے لقب سے نوازا تھا اس کے لطف و کرم کا زندہ ثبوت میرے سامنے تھا۔وہ یقینا قابل تکریم ہستی اور قابل تکریم خاندان کی اور خاندان کی تکریم میں اضافہ کرنے والا وجود تھیں اس وقت والدہ صاحبہ بھی یاد آئیں۔جنہوں نے خود دین سے محبت کر کے اور خاندان حضرت مسیح موعود اور خلفاء وقت اور مستورات مبارکہ سے عشق کی حد تک محبت کر کے اپنے اعمال اور کردار سے جان نچھاور کر کے اپنی اولادوں کے دلوں میں بھی اس محبت کی چاشنی گھول دی اور یہ اولاد بھی خدا کے فضل سے ان قابل رشک ہستیوں کی شفقت اور برکت سے حصہ پاتی