خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 20 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 20

خاتون صالحه 20 اسماء الله لاہور متعلق چند نظارے بھی قابل ذکر ہیں جن کو بیان کرنے سے نہ صرف ہم خود محظوظ ہونگے بلکہ ہماری نسلیں بھی تقلید کر کے اپنی زندگیوں کو نورانیت اور شیدائیت کے جذبہ سے سرشار رکھنے کی کوشش کریں گی۔انشاء الله - والدہ صاحبہ کی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے بے انتہاء محبت اور انکی طرف سے والدہ صاحبہ پر ذرہ نوازی کے متعلق حسین یادیں جن سے والدہ صاحبہ کی اولاد بھی حصہ پاتی رہی ان میں سے چند ایک کا ذکر کر رہی ہوں۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ جب بھی ربوہ سے لاہور تشریف لائیں اگر والدہ صاحبہ کو جلد علم نہ ہو تا تو آپ خود کسی کے ذریعہ والدہ صاحبہ کو پیغام بھجواتیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اپنی بیٹی محترمہ آصفہ بیگم صاحبہ بیگم بریگیڈیر ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب (جو کہ اس وقت C۔M۔Hلاہور کینٹ میں پوسٹڈ تھے۔) کے پاس ٹھری ہوئی تھیں جب ہمیں آپ کی آمد کی اطلاع ہوئی تو والدہ صاحبہ اور خاکسارہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ کی خدمت میں جب اطلاع ہوئی تو آپ نے اپنے بیڈ روم میں ہی بلوالیا۔ہم دونوں پاس ہی پلنگ پر بیٹھ گئیں اور باتیں ہوتی رہیں کافی دیر ہم بیٹھے رہے تو حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ والدہ صاحبہ کو مخاطب کر کے فرمانے لگیں کہ " آپ تھک جائیں گی آپ ساتھ والے بیڈ روم میں جاکر لیٹ کر کچھ آرام کرلیں آمنہ بیٹھی مجھ سے باتیں کرتی ہے" چنانچہ والدہ صاحبہ ساتھ والے بیڈ روم میں آرام کرنے چلی گئیں۔اور عاجزہ حضرت آپا