خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 14 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 14

خاتون صالحه 14 لجنہ اماء اللہ لاہور کھڑا ہے اور کوئی شخص لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ اس لڑکی کا رشتہ محمود احمد کے لئے مانگ رہے ہیں۔آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے۔میں ابھی اس بات کو جواب دینے نہیں پایا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت ام ناصر واپس آچکی تھیں انہوں نے ایک لفافہ میرے سرہانے رکھ دیا اور کہا کہ یہ زینب کا خط ہے میں نے کہا کون زینب وہ کہنے لگیں ڈاکٹر غلام علی صاحب کی بیوی میں نے کہا میں نے ابھی کشفی حالت میں دیکھا ہے۔کہ ایک لڑکی میرے سرہانے کھڑی ہے۔یہ سن کر وہ جلدی سے اٹھیں۔اور کہا کہ ڈاکٹر غلام علی صاحب کی لڑکی ہی یہ خط لاتی ہے۔میں ابھی اس کو بلاتی ہوں۔چنانچہ وہ لڑکی کو اندر بلالا ئیں۔اس کے آنے پر میں نے لفافہ کھولا۔تو اس میں لکھا تھا کہ میری بہن جو ڈاکٹر شاہ نواز صاحب کے گھر میں اپنے لڑکے محمود احمد کے لئے میری لڑکی کا رشتہ مانگتی ہیں۔آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے۔گویا فلق الصبح کی طرح اسی وقت جیسے کشف میں نظارہ دکھایا گیا تھا ویسے ہی پورا ہو گیا میں نے ان سے یہ کہا ہی تھا کہ ابھی میں نے ڈاکٹر غلام علی صاحب کی ایک لڑکی کو اپنے سرہانے کھڑے دیکھا ہے کہ ام ناصر دو ڈپڑیں اور کہنے لگیں ان کی لڑکی ہی یہ خط لائی ہے میں اس کو بلا لاتی ہوں۔مگر اس سے پہلے جب تک میں نے یہ خواب نہ سنایا تھا۔یہ نہیں کہا۔کہ ڈاکٹر غلام علی صاحب کی لڑکی یہ خط لائی ہے۔بلکہ پہلے انہوں نے اس لڑکی کی والدہ کا نام لیا اور کہا کہ یہ زینب کا رقعہ ہے میں نے کہا کون زینب تب انہوں نے ڈاکٹر غلام علی صاحب مرحوم کا نام لیا۔اور اس لڑکی کے آنے پر خط کھولا گیا۔اور بعینہ خواب والا مضمون نکلا۔