خُوبصورت یادیں — Page 15
خاتون صالحہ 15 لجنہ اماء الله لاجور اور خواب دو منٹ میں پوری ہو گئی۔بعض لوگ نادانی سے خدا تعالیٰ کی قدرت کو نہ جانتے ہوئے حضرت مسیح موعود سے کہا کرتے تھے کہ ہم ایک خط لکھ کر صندوق میں رکھ دیتے ہیں۔آپ اس کا مضمون بتادیں ان کا چیلنج بوجہ خدا تعالیٰ کا امتحان لینے کے ناقابل قبول ہو تا تھا۔مگر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کس طرح خط صندوق میں نہیں بلکہ ابھی فاصلہ پر ہی ہوتا ہے تو اس کا سارا مضمون بتا دیتا ہے۔جیسا کہ میں لکھ چکی ہوں کہ یہ کشف خدا تعالیٰ کی قدرت کا اظہار انبیاء اور خلفاء کی تائید کا مظہر ہے مگر چونکہ والدہ صاحبہ کے لکھے ہوئے خط کے متعلق تھا اس لئے حضور نے والدہ صاحبہ کو بلوا بھیجا۔دوسرے دن والدہ صاحبہ اپنی بیٹی امتہ الحفیظ کو جس کے رشتہ کے متعلق دریافت کیا تھا ہمراہ لے گئیں تو حضور نے دیکھتے ہی فرمایا تمہاری یہی بیٹی ہے جسے میں نے کشف میں اپنے سرہانے کھڑے دیکھا ہے حالانکہ اس سے پہلے اسے کبھی نہیں دیکھا تھا اور حضور نے کشف بیان کیا اور والدہ صاحبہ کو مبارکباد دی اور رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔حضور کی خدمت میں جس لڑکی کے ذریعہ خط بھیجا گیا تھا وہ والدہ صاحبہ کی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ امتہ الکریم تھی جو کہ حضور کی صاجزادی امتہ النصیر صاحبہ کی ہم جماعت اور سیلی بھی تھیں اور اکثر حضور کے گھر اسے ملنے جایا کرتی تھیں چنانچہ والدہ صاحبہ نے اس کے ہاتھ یہ خط بھیجوایا تھا۔اور حضور اس کو اور خاکسارہ کو جانتے تھے مگر ہماری منجھلی بہن عزیزہ امتہ الحفیظ کو اس کشفی واقعہ سے پہلے حضور نے نہیں دیکھا تھا۔