خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 61 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 61

خاتون صالحہ 61 لجنہ اماء الله لاہور فن میں کمال ہی کمال رکھتے ہوئے ہنوز تشنہ ہیں۔لجنہ کے کاموں اور دوروں میں پیش پیش ہیں اس وقت کے افراد محترم کی اداؤں کا کیا ذکر کروں اور کیا چھوڑوں ایک لمبی تحریر بن جائے گی اس پر اکتفاء کرتے ہوئے لجنات عالمی جماعت احمدیہ کی خدمت میں درخواست دعا کرتی ہوں کہ والدہ صاحبہ کے لئے ہمارے کردار بلندی درجات کا باعث بنتے چلے جائیں اور ہم لوگ اپنے پیش روں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق پاتے رہیں۔اولاد در اولاد ان کے کارنامے ہمارے لئے مشعل راہ بنتے رہیں اور ان کی تنظیمی سرگرمیوں کی یلغار ہمارے لئے باعث تقلید بنتی رہے۔آمین ہماری والدہ صاحبہ کی وفات پر حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایده الله نے اپنے ایک تعزیتی خط میں عاجزہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ” آپ کی والدہ ماشاء اللہ مخلص اور سلسلہ سے بڑی محبت کرنے والی فدائی خاتون تھیں۔اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور درجات بلند فرمائے اور آپ کو ان کی نیکیوں اور نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے فضل سے نوازے۔تمام عزیزوں کو محبت بھرا سلام دیں۔دستخط مرزا طاہر احمد صاحب خدا کرے کہ حضور کے یہ دعائیہ فقرات حقیقت کا رنگ اختیار کر لیں اور اللہ تعالٰی ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور قادیان سے ہجرت کے بعد ربوہ اور لنڈن میں جو اسلام و احمدیت کی