خُوبصورت یادیں — Page 54
خاتون صالحہ 54 تمام جماعت کے افراد اور لجنہ کی ممبرات سے درخواست دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی نسل کو تمام خوبیوں کا وارث بنائے۔اگر والدہ صاحبہ کی زندگی کی تمام روایات بیان کرنے لگوں تو ایک ضخیم کتاب بن جائے۔اس لئے اختصار کو ملحوظ رکھنے کی کوشش میں ہوں ان کی ۸۶ سالہ زندگی خدمت دین کے جذبہ سے سرشار اور سلسلہ کی تاریخ سے منسلک نظر آتی ہے۔جو ہم بہن بھائیوں کے لئے قاتل تقلید ہے اللہ تعالی ان کے نقش قدم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا فرمائے کہ ان کی خواہشات کے مصداق بن سکیں۔اب آخر میں خلفاء وقت اور خاندان مسیح موعود۔۔۔۔۔۔کی طرف سے ملنے والے تبرکات اور والدہ صاحبہ کی اپنی اولاد کی وصیت والے خط کی کاپی بھی منسلک ہے۔تبركات والد صاحب ڈاکٹر غلام علی صاحب مرحوم ۱۹۲۲ مصر میں بصرہ میں پہلی جنگ عظیم کے بعد متعین تھے دو سال رہنے کے بعد واپسی پر حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملا۔اور خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکڑا حاصل کرنے کی توفیق بھی پائی حضرت مسیح موعود۔۔۔۔۔۔کی پگڑی کا کپڑا ہے جو کہ والد صاحب کے بڑے بھائی حافظ محمد الدین ہاشمی صاحب کے ذریعہ والدہ صاحبہ کو ملا۔- حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حرم حضرت مسیح لاہور