خُوبصورت یادیں — Page 55
خاتون صالحه 55 اماء اللہ لاہور موعود ------ کے کپڑوں کے تبرکات -۴ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ململ کے کرتے کا تیرک پورا کرتا محفوظ ہے والدہ صاحبہ نے مذکورہ تبرکات کے ذکر والے خط میں اپنی اولاد کو ان الفاظ میں وصیت کی ہے کہ " یہ سب تبرکات ہیں اس لئے ان ہستیوں کی شروع سے آخر تک ان کی زندگیوں پر غور کرو۔قرآن کریم کی تعلیم اپنے اندر اپنانے کے لئے انہوں نے دن رات اپنے خدا کو پانے کے لئے ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کیا۔اس لئے اخلاق اعلیٰ سے دنیا کو فتح کرنے اور آنحضرت اور حضرت مسیح موعود۔۔۔۔۔کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے میں لگے رہے۔خداتعالی آپ سب کا حافظ و ناصر ہو"۔آمین و ستخط دعا گو آپ کی والدہ زینب المیہ ڈاکٹر غلام علی مرحوم یہ مندرجہ بالا وصیت نامہ اور تبرکات ایک کپڑے میں بند ان کی وفات کے بعد کھولے گئے۔والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد ان کے کاغذات میں سے چند سطور کا مجموعہ جو انہوں نے بڑے نواسے کیپٹن مسعود احمد ہاشمی کے بارے میں اس کی وفات پر جو اوکاڑہ بارڈر پر واقعہ ہوئی تھی اپنے غم کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھے وہ قارئین کے لئے درج ذیل کر رہی ہوں تاکہ تانی اور نواسے کے لئے پڑھنے والوں کے دلوں میں دعاؤں کا سر چشمہ بن جائیں۔