خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 49 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 49

خاتون صالحہ 49 لجنه جب والدہ صاحبہ کا قیام پارٹیشن کے بعد رہا تو حضرت ام ناصر احمد صاحب والدہ صاحبہ کی درخواست پر دعوت طعام پر تشریف لائیں۔اور دوپہر سے مغرب تک ہماری کو ٹھی پر تشریف فرما ہیں اور یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب حضور ربوہ شفٹ ہوئے تھے اور مستورات خاندان کبھی کبھی لاہور تشریف لایا کرتی تھیں۔حضرت ام ناصر صاحبہ جب بھی لاہور تشریف لاتیں تو والدہ صاحبہ کو اپنے آنے کی اطلاع کسی ذریعہ سے بھیجوا دیا کرتیں جس پر امی جان ان سے ملاقات کے لئے فوراً حاضر ہو جاتیں۔والدہ صاحبہ کی یہ محبت تمام حرمات خلیفہ المسیح کے لئے تھی جیسے یہ بزرگ ہستیاں اس جہاں سے رخصت ہوتی گئیں تو والدہ کی محبت ان کی اولادوں کی طرف منتقل ہوتی چلی گئی۔حضرت چھوٹی آپا صاحبہ اور حضرت مر آپا صاحبہ کی خدمت میں ملنے کے لئے حاضر ہوا کرتی تھیں حضرت ام ناصر اور حضرت ام طاہر صاحبہ کے ساتھ تو بہت بے تکلفی تھی اور اسی بے تکلفی کی وجہ سے ان کی اولاد بھی والدہ صاحبہ کے لئے محبت کے جذبات رکھتی تھیں۔حضرت محترمہ آیا ناصرہ بیگم صاحبہ حضرت محترم آیا نصیرہ بیگم صاحبہ صاحبزادی امتہ الباسط صاحبہ اور صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ سے بہت پیار تھا۔والدہ صاحبہ کا حضرت ام طاہر صاحب کے گھر زیادہ آنا جانا تھا جو کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ذہن میں بھی محفوظ تھا جن کا ذکر انہوں نے اپنے خطوط میں بھی کیا ہے۔صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ بیگم میاں عبدالرحیم اور صاحبزادی امتہ العزیز صاحبہ بیگم مرزا حمید احمد صاحب