خُوبصورت یادیں — Page 28
خاتون صالحہ 28 لجنہ اماء اللہ لاہور صاحبہ کی اس عنایت کا ہی مرہون منت تھا جو انہوں نے اس ناچیز بندی کو عطا کی۔اب نہ یہ عظیم ہستیاں ہیں اور نہ ہی ان پر فدا ہونے والی والدہ جس کے توسط سے ان بزرگ ہستیوں کے لطف و کرم سے ہمیں حصہ ملتا رہا۔اے خدا تو ان ہستیوں کو اپنے قرب میں اعلیٰ مقام عطا فرما اور ہم جیسے گنہگاروں کو ان ہستیوں سے حاصل کی ہوئی برکات کے فیوض سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرما آمین۔واقعہ حضرت ایک واقعہ جو یاد گار حیثیت کا حامل ہے نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سے ایک ایسی یادگار ملاقات کا واقع ہے جو دل و دماغ سے کبھی محو نہ ہو سکے گا۔لاہور ہوا یوں کہ ایک دفعہ حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ربوہ سے راپنے بڑے بیٹے محترم نواب عباس احمد صاحب کی کوٹھی واقعہ ۵ پام ویو ڈیوس روڈ میں تشریف لائی ہوئی تھیں۔تو چند دن بعد میرے علم میں آیا کہ حضرت آپا جان لاہور تشریف لائی ہیں چنانچہ اگلے دن صبح کے وقت میں اور والدہ صاحبہ دونوں ہی محترم قریشی محمود احمد صاحب ایڈووکیٹ کے ہائی کورٹ جانے کے وقت ان کے ساتھ ہی حضرت محترمہ آپا جان کو ملنے پام ویو چل پڑیں۔وکیل صاحب محترم ہمیں پام ویو چھوڑ کر ہائی کورٹ چلے گئے اور ہم نے اندر اطلاع بھجوائی اطلاع ملنے حضرت آپا جان نے فورا ہی اپنے بیڈ روم میں بلوایا۔اور دیکھتے ہی فرمانے لگیں۔