خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 27 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 27

خاتون صالحه 27 لجنہ اماء اللہ لاہور رہی۔اسی طرح خاکسارہ کی بہن۔امتہ الحفيظ حضرت نواب امتہ الحفیظ صاحبہ کے لطف و کرم کا ایک واقعہ اور بھی بیان کرتی ہیں کہ جب حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بہت بیمار تھیں تو مجھے ربوہ جانے کا موقعہ ملا میں سب سے پہلے محترمہ آپا جان حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سے ملنے گئی۔جب میں واپسی کے لئے اٹھنے لگی تو آپ نے فرمایا که حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ بہت بیمار ہیں بے ہوش ہیں کیا ان کو دیکھنے کا موقع مل سکا ہے میں نے عرض کی کہ ان کی اس قدر بیماری کی خبر سن کر میں کیونکر ان کو دیکھنے کے لئے درخواست کرنے کی جرات کر سکتی ہوں تو آپ نے فرمایا میں تمہارے ساتھ خادمہ بھیجتی ہوں۔وہ میری طرف سے اندر اطلاع کروادے گی تو تم تھوڑی سی جھلک دیکھ لینا۔چنانچہ میں اپنی خوش بختی پر ناز کرتے ہوئے خادمہ کے ساتھ چل پڑی۔خادمہ نے ادھر جا کر حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کا پیغام پہنچایا۔جس کمرہ میں حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ تھیں وہاں دو تین افراد خاندان مرد اور حضرت نواب منصورہ بیگم صاحبہ تشریف فرما تھیں۔تھوڑی دیر میں مجھے اندر بلا لیا گیا مرد دو سرے کمرے میں تشریف لے گئے اور خاکسارہ نے نواب منصورہ بیگم صاحبہ سے حال دریافت کیا اور حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ جیسی بابرکت ہستی کے وجود باجود پر دل بھر کر نظر ڈالی جو کہ اس وقت آکسیجن اور غذا کی نالیوں کے درمیان سفید دودھ جیسی ایک حسین تصویر دکھائی دے رہی تھیں۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا یہ آخری دیدار حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم