خُوبصورت یادیں — Page 24
خاتون صالح 24 لجنہ اماء اللہ لاہور کرتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ میں انشاء اللہ ضرور آؤں گی۔پھر میں نے عرض کی کہ میں غیر از جماعت اپنی دوست مستورات کو بھی آپ سے ملوانا چاہتی ہوں۔آپ نے فرمایا کہ یہ تو اور بھی اچھی بات ہے چنانچہ ہیں بچیں مستورات جن میں سات آٹھ غیر از جماعت تھیں ان کو یہ تا کر پارٹی پر مدعو کیا گیا کہ حضرت آپا جان صاحبه دختر پاک حضرت مسیح موعود میرے ہاں تشریف لا رہی ہیں۔چنانچہ جب وقت پر حضرت آپا جان تشریف لائیں تو غیر از جماعت خواتین نے نہایت عزت و احترام سے مصافحہ کیا اور چونکہ ان میں سے بعض عورتیں لکھنو اور دہلی سے تعلق رکھتی تھیں اس لئے حضرت آپا جان کے ننھیال کے خاندان کا بھی ذکر آیا۔غرضیکہ یہ ملاقات خدا کے فضل سے نہایت موثر ثابت ہوئی اور حضرت آپا جان نے بھی نہایت خوشی کا اظہار فرمایا۔میں نے واپسی سے پہلے آپ کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا تو فرمانے لگیں میں نے اسی لئے تمہارے گھر کے متعلق استفسار کیا تھا کیونکہ میں جانتی تھی کہ تم زینب کی بیٹی ہو اور تمہارا دل کیا چاہتا ہے "اللہ اللہ کس قدر دل کی گہرائیوں تک پہنچنے والی یہ ہستیاں تھیں ان کو اندازہ تھا کہ یہ اس ماں کی بچی ہے جسے ہر وقت یہ شوق دامنگیر رہتا تھا کہ میری اولاد با برکت ہستیوں کے سائے اور صحبت سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہو۔پھر یہ بھی حضرت آپا جان محترمہ کی نظر کرم تھی کہ جب کبھی ربوہ میں ان کی خدمت میں حاضر ہونے کا موقع ملتا تو آپ فرماتیں کہ " مجھے تمہارے گھر جانا یاد ہے اور تمہارے خاوند محمود احمد بھٹی بھی مجھے اچھی طرح یاد ہیں انہوں نے کار نہایت احتیاط سے آہستہ آہستہ چلائی تھی اور مجھے کوئی