خُوبصورت یادیں — Page 13
خاتون صالحه 13 لجنہ اماء لاہور فرمایا تفسیر شروع کرنے سے پہلے میں آج ایک عجیب واقعہ بیان کرنا چاہتا ہو کہ کس طرح اللہ تعالٰی بعض دفعہ اپنی قدرت کا نشان دکھا دیتا ہے میری عادت ہے کہ چونکہ مجھے رات کو دیر تک کام کرنا پڑتا ہے اس لئے صبح کی نماز کے بعد میں تھوڑی دیر کے لئے سو جاتا ہوں۔آج صبح جب میں سو کر اٹھا تو ایک لڑکا جو ہمارے گھر میں خدمت کرتا ہے ام ناصر کے پاس آیا اور اپنے طریق کے مطابق جیسے جاہل اور ان پڑھ لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہنے لگا ایک بڑھی باہر کھڑی ہے چونکہ آجکل بعض ایسے واقعات ظاہر ہوئے ہیں جن کی بنا پر ہمیں گھر میں زیادہ احتیاط کرنی پڑتی ہے اس لئے ام ناصر نے اسے ڈانا کہ تمہیں کس نے کہا ہے کہ تم کسی عورت کو کمرے میں لے آؤ۔اس کے بعد وہ باہر نکلیں دیکھنے کے لئے کہ کون عورت آئی ہے۔جب باہر نکلیں تو یکدم مجھ پر غنودگی کی حالت طاری ہوئی اور میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ میرے سرہانے ایک لڑکی کھڑی ہے جو ڈاکٹر غلام علی صاحب مرحوم کی ہے جن کا لڑکا عبد الکریم ہمارے زود نویسوں میں کام سیکھ رہا ہے۔ممکن ہے اس لڑکی کو میں نے پہلے بھی دیکھا ہوا ہو۔مگر میں علم کی بناء پر یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ ڈاکٹر غلام علی صاحب مرحوم کی لڑکی ہے میں اس کی بڑی بہن کو جانتا ہوں مگر اسے میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔بہر حال کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ وہ لڑکی میرے سرہانے کی طرف کھڑی ہے اور جس طرف میرا مونہہ ہے اس کے بالمقابل محمود احمد جو ڈاکٹر شاہ نواز صاحب کا لڑکا ہے یعنی اس لڑکی کا خالہ زاد بھائی وہ