خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 16 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 16

خاتون صالحہ 16 لجنہ اماء اللہ لاہور ہماری اس ہمشیرہ امتہ الکریم پر بھی خدا کا خاص فضل و احسان رہا اور حضور کی خاص شفقت اور پر خلوص دعاؤں سے ہمیشہ تعلیمی میدان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرتی رہیں دل سے لے کر ایم اے تک ہمیشہ بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی سے وظائف حاصل کرتی رہیں اور ایم اے کے بعد بھی۔P۔H۔D کرنے کے لئے سکالر شپ کی مستحق قرار پائیں۔سکالر شپ پر P۔H۔D کرنے کے لئے جرمن بھجوائی گئیں جہاں سے خدا کے فضل سے Bonti یونیورسٹی سے۔P۔H۔D کی ڈگری حاصل کرلی انہوں نے چار پانچ چھوٹی کتب مختلف موضوعات پر لکھیں اور اس کے علاوہ انہوں نے حیدر آباد سندھ کے سکولوں کے عربی نصاب کے لئے چند کتابیں بھی لکھیں۔جو اسکولوں میں شامل نصاب ہو گئیں۔اس طرح عزیزہ امتہ الکریم کے جرمن پروفیسر اس کی مذہبی اصولوں پر سختی سے پابند رہنے سے بھی بے حد متاثر تھے۔چنانچہ اس کی تعلیم کے دوران جب ایک پروفیسر اپنے کسی دورے پر پاکستان آرہے تھے تو عزیزہ امتہ الکریم سے کہہ کر والدہ کے نام ایک تعارفی خط ساتھ لیکر آئے اور کہا کہ میں آپ کی والدہ سے ملنا چاہتا ہوں جس ماں نے تمہاری ایسی اچھی تربیت کی ہے۔چنانچہ وہ پاکستان آئے اور خط لے کر ہمارے ہاں پہنچے اور والدہ صاحبہ سے ملے اور مبارکباد دی اور ان کے لئے نہایت اچھے انداز میں تعریفی کلمات استعمال کئے اور امتہ الکریم کے متعلق جہاں اس کی دنیاوی تعلیم میں محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کی تعریف کی وہاں اس کی