خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 740
خطابات شوری جلد سوم ۷۴۰ مشاورت ۱۹۶۰ء سے بھی زیادہ عمر دے گا اور دُنیا کے چپہ چپہ پر کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئے گی جہاں احمدیت اور اسلام کا نام نہ لیا جاتا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ میں خدا تعالی اسلام اور احمدیت کو اس قدر ترقی دے گا کہ حق کا انکار کرنے والے اس کے مقابلہ میں چوڑھوں چماروں کی طرح رہ جائیں گے کے پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو ترقی دے اور اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی تکلیف آئے تو وہ ہماری تباہی کا موجب نہ ہو۔ہم اس کے سلسلہ کے لئے عزت کا باعث ہوں۔بدنامی اور رسوائی کا باعث نہ ہوں۔ہمیں خدا اپنے بھائیوں کی خدمت کی توفیق دے اور جو باتیں اچھی ہوں خواہ بظاہر وہ ناپسندیدہ اور بُری نظر آئیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اُن کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو چیزیں بُری ہیں خواہ غلطی سے ہم ان کو اچھی ہی سمجھتے ہوں خدا تعالیٰ ہمیں اُن سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفاظت کے سایہ کے نیچے رکھے اور ہمارا مرکز دائمی طور پر ہمیں دیدے۔“ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء) الفاتحہ : ۷۶