خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 737 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 737

خطابات شوری جلد سو ۷۳۷ مشاورت ۱۹۶۰ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء ( منعقده ۸، ۹ / اپریل ۱۹۶۰ء) پہلا دن دُعا اور افتتاحی کلمات جماعت احمدیہ کی اکتالیسویں مجلس مشاورت ۹،۸۔اپریل ۱۹۶۰ء کو تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد حضور نے تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد نا سازی طبع کے باعث صرف چند کلمات اور دعا سے اس کا افتتاح کیا۔حضور نے فرمایا:- پیشتر اس کے کہ شوریٰ کی کارروائی شروع کی جائے سابق دستور کے مطابق میں کارروائی کے افتتاح سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کروں گا کہ وہ ہمارے غور اور مشورہ میں ہمارا ہادی و راہ نما ہو۔وہ ہمیں صحیح راستہ پر چلنے اور درست فیصلوں تک پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسا فضل نازل فرمائے کہ ہمارے مشورے ہمارے ایمان کی ترقی اور سلسلہ کی عظمت بڑھانے کا موجب ہوں، دلوں میں نفاق اور شقاق اور نفرت پیدا کرنے کا موجب نہ ہوں۔اسی طرح یہ مشورے ہماری نیکی اور اخلاص کو تو بڑھانے والے ہوں لیکن کج بحثی اور غلط تنقید کا دروازہ کھولنے والے نہ ہوں اور یہ کہ ہم کسی ایسے فیصلہ پر نہ پہنچیں جس کو پورا کرنے کی ہم میں توفیق نہ ہو اور اُس مقام پر پہنچنے سے نہ رہیں جس مقام پر پہنچنے کا اللہ تعالیٰ ہمارے متعلق فیصلہ فرما چکا ہے۔اب سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں۔اس کے بعد ہم شوری کی کارروائی شروع کریں گے۔“