خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 732 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 732

خطابات شوری جلد سوم ۷۳۲ مشاورت ۱۹۵۹ء ہو جائے۔بہر حال میں آپ لوگوں کی تکلیف کی وجہ سے اور اس خیال سے کہ جماعت اس سال پھر جمع ہوئی ہے تاکہ دُنیا میں تبلیغ اور اشاعت اسلام کا کام وسیع کیا جائے اپنی بیماری اور کمزوری کے باوجود آگیا ہوں تا کہ لہو لگا کر میں بھی شہیدوں میں شامل ہو جاؤں۔اب مجلس مشاورت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔سیکرٹری صاحب مجلس مشاورت ایجنڈا کی تجاویز پڑھ کر سنائیں۔“ حضور کے ارشاد کی تعمیل میں ایجنڈا پڑھ کرسنایا گیا اور پھر سب کمیٹیوں کا تقر عمل میں لایا گیا اس کے بعد حضور نے فرمایا:- ہر زمیندارہ جماعت اپنے اپنے ہاں زراعت کا ایک سیکرٹری مقرر کرے۔وہ سیکرٹری اس بات کا ذمہ دار ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار فی ایکڑ کرائے۔میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ۵۲۰ من فی ایکڑ پیداوار ہوسکتی ہے لیکن ہر سیکرٹری زراعت سے ہم یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ پہلے سال ہی ۵۲۰ من فی ایکڑ پیداوار کرائے۔وہ چاہے پانچ من فی ایکٹر ہی زیادہ پیداوار کرائے بہر حال کچھ نہ کچھ تو کوشش کرے گا۔ہم سب زمیندارہ جماعتوں کا آپس میں مقابلہ کریں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کس کی پیداوار فی ایکٹر زیادہ ہوتی ہے۔اگست میں تمام جماعتوں کی طرف سے رپورٹ آ جایا کرے کہ کس جماعت کی کتنی پیداوار ہوئی ہے اور پھر جس جماعت کی زیادہ پیداوار ہو گی اُس کا نام خاص طور پر مجلس شوریٰ میں سنایا جائے گا اور اُسے جماعت کی طرف سے کوئی انعام یا خطاب بھی دیا جایا کرے گا۔“ دوسرا دن مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء کے آخری دن یورپ میں مساجد کی تعمیر کا پروگرام تحریک جدید کا بجٹ پاس ہونے کے بعد حضور نے احباب جماعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: - میں آئندہ کے لئے یورپ میں مساجد کا ایک پروگرام بنا دینا چاہتا ہوں جو مشروط بآمد