خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 632
خطابات شوری جلد سوم ۶۳۲ رت ۱۹۵۶ء جو حصہ اس سکیم کا تمام صوبے یا ملک سے تعلق رکھتا ہے اُس کے متعلق ضلع کی جماعت کو مرکز ہی اطلاع دے سکتا ہے۔ایک امارت زیادہ سے زیادہ ۵ × ۵ میل پر مشتمل ہوگی اور ضلع کی امارت زیادہ سے زیادہ ۱۰۰ × ۱۰۰ میل پر حاوی ہو گی بہر حال مرکز کو چاہئے کہ وہ جماعتوں کو زرعی امور کے متعلق ہدایات جاری کرے اور اُنہیں بتائے کہ فلاں جگہ فلاں فصل کم ہوتی ہے اور فلاں جگہ زیادہ۔روس نے زمین کا سروے کرنے کے بعد جب اپنے ملک میں ہدایات جاری کیں کہ فلاں علاقہ میں صرف فلاں فصل کی کاشت ہو سکتی ہے اور فلاں علاقے میں فلاں کی تو اُن کی آمد میں دس گنا اضافہ ہو گیا لیکن ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ ہر زمیندار یہ سمجھتا ہے کہ ساری چیزیں اپنے گھر کی ہی ہوں۔ماش بھی اپنے گھر کے ہوں، تیل بھی اپنے گھر کے ہوں ، شکر بھی اپنے گھر کی ہو، چاول بھی اپنے گھر کے ہوں ، گندم بھی اپنے گھر کی ہو، کپاس بھی اپنے گھر کی ہو، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ساری فصلیں اس زمین کے حالات کے مطابق نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے زمیندار کی آمد میں کمی آجاتی ہے۔اگر ہمارے ملک میں بھی ہر فصل کے مطابق علاقہ کو چن لیا جائے اور پھر وہاں صرف اُسی چیز کی کاشت کرنے کا زمینداروں کو مشورہ دیا جائے تو نہ صرف ملک کی آمد میں اضافہ ہوگا بلکہ افراد کی اقتصادی حالت ترقی کرے گی اور یہ ہدایات مرکز ہی دے سکتا ہے ضلع کی کمیٹی یہ کام نہیں کر سکتی۔“ نیز فرمایا:۔66 ڈاکٹر نے مجھے لکھا ہے کہ آپ کو یہاں آئے ہوئے اڑھائی گھنٹے ہو گئے ہیں اس لئے اب آپ کو واپس چلنا چاہئے کل تو شور بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے تکلیف محسوس ہوتی رہی لیکن آج اتنی دیر بیٹھنے کے باوجود کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔شاید کام کرنے کی عادت بڑھ رہی ہے۔بہر حال اس وقت میں دوستوں کو ایک رؤیا سنا دیتا ہوں۔چند دن ہوئے مجھے ایک رویا رؤیا میں ایک عورت نظر آئی جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اُس نے مجھے غافل پا کر مجھ پر توجہ کی تھی۔خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ ۱۹۵۳ء کے فسادات میں چونکہ جماعت کے دشمن بُری طرح خائب و خاسر ہوئے تھے اس لئے اس نا کامی کے بعد میرے متعلق