خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 583
خطابات شوری جلد سو ۵۸۳ ت ۱۹۵۶ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۵۶ء) پہلا دن جماعت احمدیہ کی سینتیسویں مجلس مشاورت ۲۹ تا ۳۱ مارچ ۱۹۵۶ء کو ہال لجنہ اماءاللہ دعا مرکز یہ ربوہ میں منعقد ہوئی۔۲۹ مارچ کو بعد دو پہر حضور نے اس کا افتتاح فرمایا۔تلاوت قرآن مجید کے بعد احباب کو دعاؤں کی تلقین کرتے ہوئے حضور نے فرمایا : - شوری کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے میں مختصر طور پر دُعا کروں گا۔دُعائیں جتنی بھی لمبی ہوں اُتنی ہی اچھی ہوتی ہیں لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے دعا ئیں مختصر کرنی پڑتی ہیں۔جب شروع شروع میں خلافت کا کام میرے سپرد ہوا تو میں لمبی لمبی دُعائیں کیا کرتا تھا۔اُس وقت جوانی کا عالم تھا اور میرے بدن میں طاقت اور قوت تھی لیکن اب بڑھاپا اور بیماری ہے اس وجہ سے بھی لمبی دُعائیں کرنا مشکل ہے۔خصوصاً اس بیماری کے بعد تو میرا یہ حال ہو گیا ہے کہ اگر کسی امر کے متعلق دُعا کرنے کا کچھ خیال آتا ہے تو اُس کے آخر تک پہنچ کر میں اُس کا ابتدائی حصہ بُھول جاتا ہوں اور بیماری کی وجہ سے میرا دماغ بوجھ محسوس کرنے لگتا ہے اس لئے میں اس وقت مختصر طور پر ہی دُعا کروں گا۔آپ لوگوں نے بہت دفعہ میری تقریریں سنی ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ میں جماعت کو رکن امور کے لئے دُعا کرنے کی تحریک کیا کرتا ہوں اس لئے میرا تھوڑا کہنا بھی بہت ہوسکتا ہے۔کن امور کے لئے دعا کرنی چاہئے سب سے پہلی چیز تو یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کرنی چاہئے کہ ہمیں اور ہماری