خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 563 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 563

خطابات شوری جلد سوم ۵۶۳ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء فرماتے ہیں کہ جائیدادیں لے لو تو وہ جائیدادیں لیتے نہیں بلکہ کہتے ہیں یہ مہاجرین کو دے دیں۔یہ وہ رنگ ہے جسے اختیار کرنے کے بعد قو میں ترقی کیا کرتی ہیں۔جاپان میں ایک مذہبی کا نفرنس ہو رہی ہے۔اس میں یہ سوال پیش ہے کہ دُنیا میں امن کیسے قائم ہو؟ اور کچھ مذہبی سوال بھی ہیں مجھے بھی اس میں شریک ہونے کے لئے دعوت آئی۔میں نے خلیل احمد ناصر کو امریکہ سے ہدایت کی کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوں، چنانچہ وہ وہاں گئے۔اب وہاں سے اطلاع آئی ہے کہ ۳۶ نمائندے باقی دُنیا سے اس میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔۱۳ نمائندے ہندوستان سے اور ایک نمائندہ پاکستان سے بھی اس کا نفرنس میں شریک ہوا ہے۔کانفرنس کی کارروائی سننے کیلئے لوگ بڑی کثرت سے آئے اور باہر سے آنے والوں کی خوراک اور رہائش کا بڑا عمدہ انتظام کیا گیا۔جاپان میں لوگوں نے بعض نئے گرجے بنائے ہیں جن میں اس قسم کے مقابلے ہوتے ہیں لیکن ہیں یہ لوگ بہت کنگال ان میں سے کوئی بھی مالدار نہیں لیکن اس قسم کی کانفرنسوں پر لاکھوں روپے خرچ کر دیئے۔خلیل احمد ناصر نے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض غریبوں نے اپنے کپڑے تک بیچ کر کانفرنس کی کارروائی سننے کے لئے سفر کیا۔چنانچہ یہ کانفرنس بڑی شان سے ہو رہی ہے۔رومن ہسٹری کو دیکھ لو، مسیح کے حواریوں کو عیسائی نہیں کہا جاتا تھا بلکہ فقیر کہا جاتا تھا۔جہاں بھی حواریوں کا نام آئے گا وہ کہیں گے فقیروں کا گروہ کیونکہ وہ لوگ اپنا سارا مال دین کی خدمت کے لئے دے دیتے تھے۔تم لوگ تو اپنی آمد کا دسواں، بارہواں ، پندرھواں حصہ دیتے ہو لیکن وہ لوگ معمولی گزارہ رکھنے کے بعد اپنا سب کچھ دین کی خدمت کے لئے دے دیتے تھے۔یہ وہ روح ہے جس سے قو میں بنتی ہیں۔خدا تعالیٰ تو دھوکا نہیں کھا سکتا۔جس نے حضرت آدم علیہ السلام سے اور آپ کی قوم سے کہا تھا کہ تم یہ یہ کام کرو گے تو تمہیں جنت ملے گی، جس نے نوح علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا تم نے یہ قربانی کی تو تمہیں جنت ملے گی، جس نے ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا کہ اگر تم نے یہ یہ کام کیا تو میں تمہیں جنت دوں گا، جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا تھا کہ اگر تم نے یہ یہ قربانی کی تو تمہیں جنت دوں گا۔جس نے عیسی علیہ السلام اور آپ کی